They are 100% FREE.

پیر، 25 فروری، 2019

مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کی کم عمر خاتون پائلٹ ہوں:قصوا مبارک حسین

مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کی کم عمر خاتون پائلٹ ہوں:قصوا مبارک حسین

راولپنڈی(  ٹیکسیلا نیوز) پاکستان کی کم عمر خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی ر اولپنڈی کی بیٹی قصوا مبارک حسین  کا کہنا ہے کہ والدین کی محنت اور خواتین میں کچھ کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے اس شعبے کا انتخاب کیا، آج مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کی کم عمر خاتون پائلٹ ہوں، میں نے میڈیکل کے شعبے کو ترک کر کے اس شعبے کا انتخاب کیا، اس میں میری والدہ نے میری بہت مدد کی،جہاز اڑانے کے ابتدائی دنوں میں کافی خوف بھی رہتا تھا لیکن پائلٹ بننے کا جذبہ تھا اس لئے یہ سب کر گزری ،میری بہن اور بھائی بھی انجنیئر ہیں، ایسے میں اس شعبہ کا انتخاب کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا ۔


کم عمر ترین پائلٹ قصوا مبارک حسین  کا کہنا تھا کہ ہوا بازی کے پس  کے شعبے میں خاندان کی پہلی طالب علم تھیں ، لہذا ابتدا میں یہ بہت مشکل تھا،اس کے رہنمائی کرنے کے لئے کوئی بھی نہیں تھا اور اسے اپنے آپ سے نمٹنے کی ضرورت تھی،ٹریننگ کے دنوں میں خیال آتا تھا کہ شاید وہ اس میدان میں نہ رہیں لیکن پہلی سولو پرواز کے بعد سب کچھ مختلف لگ رہا تھا،اس طرح محسوس ہوتا تھا کہ اب تک  وہ کہاں تھی ؟کیونکہ سب کچھ وہاں پر جادو سا  محسوس کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں کچھ کرنے کے جذبے کو لیکر  میں نے اس شعبے کا انتخاب کیا تھا ،اب میں ائیر لائن پائلٹ بننا چاہتی ہوں۔قصوا کا کہنا تھا کہ  انجنیئروں اور تاجروں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں، میڈیکل کی تعلیم حاصل کرتے  ہوئے پائلٹ بننے کا سوچا ،اپنی پائلٹ بننے کی خواہش کو اس وقت تک خفیہ رکھا جب تک  اس بارے میں تمام معلومات اکٹھی نہیں کی، جب ساری معلومات حاصل کر لیں پھر  والدین کواعتماد میں لیکر اس شعبے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ کااعزاز ملنے پر میں بہت خوش ہوں اور والدین کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس شعبے کے لئے میری رہنمائی کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں