They are 100% FREE.

جمعرات، 21 فروری، 2019

سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کا حج کوٹہ بڑھا دیا

سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا

سعودی عرب نے رواں برس کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا۔اس سال سعودی حکومت نے پاکستان کے لیے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار مقرر کیا تھا۔
سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پاکستان کا حج کوٹہ دو لاکھ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کر کے حج کوٹہ بڑھانے پر شکریہ ادا کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھارت کا حج کوٹہ بھی بڑھا کر 2لاکھ کردیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں