They are 100% FREE.

ہفتہ، 23 فروری، 2019

سندھ اسمبلی کے سپیکر کی گرفتاری کے بعد نیب نے ایک اور صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو طلب کرلیا

سندھ اسمبلی کے سپیکر کی گرفتاری کے بعد نیب نے ایک اور صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو طلب کرلیا
پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے  سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کو 26 فروری کو طلب کرلیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے  سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد خان اورہائرایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان کو طلب کرلیا۔وہ 26 فروری کو ہائر ایجوکیشن سے متعلق مقدمے میں بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔
واضح رہے نیب نے وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک،  سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کیخلاف ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزام میں تفتیش شروع کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں