They are 100% FREE.

جمعرات، 21 فروری، 2019

کرس گیل کی طوفانی اننگ، ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کردیا

کرس گیل کی طوفانی اننگ، ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی اننگ میں سب سے ..

کرس گیل نے 12 چھکوں کی مدد سے کیرئیر کی 24 ویں سینچری اسکور کی، جبکہ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے اننگ کے دوران 23 چھکے رسید کیے


بارباڈوس (  ٹیکسیلا نیوز) کرس گیل کی طوفانی اننگ، ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے  مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں کرس گیل نے طوفانی اننگ کھیل کر متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے۔
کرس گیل نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے اپنے کیرئیر کی 24 ویں سینچری 
اسکور کی۔
کرس گیل نے اپنی اننگ میں 12 چھکے رسید کیے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے رسید کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگ کے دوران 23 چھکے رسید کیے گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ہی ایک اننگ میں 22 چھکے لگائے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں