They are 100% FREE.

اتوار، 10 فروری، 2019

وہ ہسپتال جس سے اب تک 7 جعلی ڈاکٹر پکڑے جاچکے ہیں

وہ ہسپتال جس سے اب تک 7 جعلی ڈاکٹر پکڑے جاچکے ہیں
ملتان (  ٹیکسیلا نیوز) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شفاخانے نشتر ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان سے جاوید نامی جعلی ڈاکٹرپکڑا گیا ہے جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نشتر ہسپتال سے گزشتہ کچھ دنوں کے دوران 7 جعلی ڈاکٹرز پکڑے جاچکے ہیں۔
دو روز قبل بھی نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی سے جعلی ڈاکٹر کو رات کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نجی کلینک کا ملازم خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے مریضوں کا علاج کرتا رہا لیکن کسی کو پتہ تک نہ چلا۔جعلی ڈاکٹر کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی ۔ جعلی ڈاکٹر مریضوں کے لواحقین سے ٹیسٹ کرانے کی مد میں پیسے بھی بٹورتا رہا ہے۔
اس سے قبل بھی ایک ڈاکٹر پکڑا گیا تھا ۔ اس ڈاکٹر کی محبوبہ نرس تھی اور اسی نے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک کو آنکھوں کے سامنے رکھنے کیلئے اسے ڈاکٹر بنایا ہوا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں