They are 100% FREE.

پیر، 25 فروری، 2019

مسلم لیگ ن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے ..

اسلام آباد  : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت اور سزا معطلی کی درخواست خارج کر دی۔ جس پر مسلم لیگ ن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقوزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں اُمید تھی کہ نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے علاج کے لیے ضمانت مل جائے گی لیکن عدالت کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس فیصلے کے خلاف اپیل ضرور دائر کریں گے اور یہ ہمارا قانونی حق بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں بھی ہو سکتا ہے ، بیرون ملک بھی ہو سکتا ہے، لیکن جیل کے ماحول نواز شریف صاحب کا علاج نہیں ہو سکتا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور ہمیں اُمید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس کا پاکستان میں علاج نہ ہو سکے۔لہٰذا طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ جبکہ نواز شریف کی جانب سے دائر باقی اپیلوں کی سماعت 9 اپریل کو ہو گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں