![]() |
عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، ہماری جنگ دہشت گردی اور انسانیت دشمنوں کے خلاف ہے،اب وقت آ گیا کہ عمران خان اپنے وعدے پر کھڑے ہوں۔سفارتی محاذ پر شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا لہجہ بدل گیا
نئی دہلی : سفارتی محاذ میں شکست کے بعدمودی سرکارکا لہجہ بدلنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودینے وزیراعظم عمران خان کو دہشتگردی کے خلاف مل کر چلنے کی پیشکش کر دی۔مودی نے مزید کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ہماری جنگ دہشت گردی اور انسانیت دشمنوں کے خلاف ہے۔
دریں اثناء پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے اپنی فوج اہلکاروں کو مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی تک فضائی سفر کی اجازت بھی دے دی ہے۔ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی فوج میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی حکومت نے فوج کو زمینی سفر کی بجائے فضائی سفر کی سہولت دے دی ۔بھارتی فوج پر کشمیری مجاہدین کا رعب و دبدبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ بھارت فوج نے سری نگر سے دہلی اورسرینگر سے جموں جانے کے لیے زمینی راستے کا استعمال کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد بھارتی حکومت نے سری نگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کے لیے فوج کو فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔
|
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
ہفتہ، 23 فروری، 2019
نریندر مودی کی عمران خان کو دہشت گردی کے خلاف مل کر چلنے کی پیشکش
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کراچی (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ بھی انتہائی حیران ہے سندھ ص...
-
اسلام آباد : تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ ملک کواب دونوں فریق جنگ کا میدان بنا رہے ہیں اور جب جنگ شروع ہوجاتی ہے تو اس وقت جنگ اور ...
-
سپریم کورٹ نے منگل کے روز توہین رسالت کے جھوٹے مقدمے میں باعزت بری قرار دیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے بعد آسیہ بی بی نے کینیڈا...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں