They are 100% FREE.

جمعرات، 28 فروری، 2019

بھارتی ائیروائس مارشل نے پاکستان میں 350 دہشت گردوں کو فضائی حملے میں مارنے کا دعوی خود جھوٹا قرار دے دیا

بھارتی ائیروائس مارشل نے پاکستان میں 350 دہشت گردوں کو فضائی حملے میں ..

نئی دہلی :  بھارتی ائیروائس مارشل نےپاکستان میں 350 دہشت گردوں کو فضائی حملے میں مارنے کا دعوی خود جھوٹا قرار دے دیا، جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ائیروائس مارشل نے موقف اختیار کیا کہبھارت کے پاس پاکستان میں دہشت گردوں کو مارنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلح افواج کے سربراہان پاک بھارت کشیدگی سے متعلق آج میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔
میڈیا بریفنگ میں بھارتی فوجی قیادت نے سچائی ثابت کردی۔ اس موقع پر بھارتی ایئروائس مارشل نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے کامیابی سے جواب دیا۔ پاکستان نے بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی جہازوں نے ایف 16نہیں دیکھا بلکہ ڈیجیٹل سگنلز ایف سولہ کے معلوم ہوئے۔
پاکستان میں کی گئی کاروائی میں کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں،پاکستان میں 350 افراد نہیں مارے گئے، ہمارے پاس اس کے ثبوت نہیں ہیں۔
ان سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورآئی ایس پی آر امن چاہتے ہیں اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر بھارتی مسلح افواج کے ذمہ دران نے جواب دینے انکار کردیا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ امن کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی پائلٹ کو کل اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بھارتی طیارے خلائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کی غرض سے پاکستان میں داخل ہوئے، تاہم پاکستانی فضائیہ نے بھرپور انداز میں مئوثر کاروائی کی۔ پاک فضائیہ کے نوجوان پائلٹ حسن نے چند ہی لمحوں میں بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مارگرایا۔
ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسراطیارہ انڈیا کی حدود میں گر گیا۔پاکستان میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھے نندن کو پاک فوج نے اسی وقت گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کونہ صرف لوگوں کے تشدد سے محفوظ رکھا بلکہ ان کے ساتھ اچھا سلوک بھی روا رکھا۔جس پر پائلٹ نے بھی پاکستانی فوج کے حسن سلوک کی تعریف کی۔
تاہم آج وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بھارت کو امن کا سرپرائز بھی دیا ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کے گرفتار پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں