They are 100% FREE.

منگل، 26 فروری، 2019

بھارتی پراپیگنڈا کا جواب ، حکومت پاکستان نے میڈیا کو فوری بالاکوٹ لے جانے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی پراپیگنڈا کا جواب ، حکومت پاکستان نے میڈیا کو فوری بالاکوٹ لے جانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد : حکومت پاکستان نے بھارتی جارحیت اور ہندوستان کے جھوٹے پراپیگنڈہ کو بے نقاب کرنے کیلئے قومی اوربین الاقوامی میڈیا کو فوری طور پر بالاکوٹ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام صورتحال کے پیش نظر قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو فوری طور پر موقع پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے ہیلی کاپٹرز تیار ہیں اور اگر موسم نے اجازت دی تو ابھی میڈیا نمائندگان کو موقع پر لے جایا جائے گا تاکہ وہ خود دیکھیں اور ہندوستان کا پراپیگنڈہ بے نقاب کریں۔


انہوں نے کہا کہ اب تو اندرونی آوازیں آنا بھی شروع ہو گئی ہیں اور محبوبہ مفتی کا بیان آپ کے سامنے ہے کہ یہ جو کہانی پیش کی جا رہی ہے وہ حقائق کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بین الاقوامی قیادت کیساتھ رابطوں کافیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے دفتر خارجہ کیساتھ ساتھ وزیراعظم بھی انٹرنیشنل لیڈرشپ سے رابطے کریں گے۔
اس پریس کانفرنس سے پہلے ابھی میری ترکی کے وزیر خارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جنہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا ہے، آج پاکستان کی درخواست پر جدہ میں او آئی سی کشمیر کانفرنس گروپ کا ہنگامی اجلاس بھی اس وقت جاری ہے اور ہماری سیکرٹری خارجہ تمہینہ جنجوعہ اس میں شریک ہیں جو پاکستان کا نقطہ نظر وہاں بیان کریں گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں