They are 100% FREE.

اتوار، 17 فروری، 2019

نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری لاحق ہونے کا انکشاف

نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری لاحق ہونے کا انکشاف

نواز شریف کو دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ گردوں کی بیماری نے بھی انکے علاج کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔ نواز شریف کےمستقبل کے علاج کے لے انہیں انتہائی احتیاط سے آگے مرض کا علاج کرنا ہو گا،میڈیکل بورڈ

لاہور: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی بیماری کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔نوازشریف دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ گردے کی بیماری انکے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت 
ٹھیک ہے اور ان کی ادویات میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔
ضرور پڑھیں: پاکستانی حکومت ایرانی فوجیوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتی ہے “ ایرانی جنرل کا سنگین ترین الزام
علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل عارف تجمل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے، وہ پہلے سے جو دوا استعمال کررہے صرف ان کی خوراک میں ردوبدل کی گئی ہے، ان کی ادویات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی جب کہ نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں لیکن ان کی رپورٹس کے متعلق معلومات نہیں دیکھ سکتا۔
پروفیسر عارف تجمل کا کہنا تھا کہ کسی رپورٹ کے بارے میں کارڈیالوجسٹ بہتر آگاہ کرسکتے ہیں، نواز شریف کا پرانے ڈیٹا سمیت پی آئی سی اور سروسز کا ڈیٹا موصول ہوگیا ہے، میڈیکل بورڈ نے تمام میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے لیا ہے،ممکن ہے کہ آج بروز ( پیر ) تک میڈیکل بورڈ اپنی حتمی رائے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریض کو علاج کی ضرورت ہے، ہم ان کا علاج کررہے ہیں، ہسپتا ل کے وارڈز میں کسی مریض کو مشکل سامنا نہیں ہے۔
ضرور پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی
اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ مختلف نکات پر غور کر رہا ہے ۔میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری لاحق ہے ۔ انکےذاتی معالج کے علاوہ پنجاب حکومت کے تمام تشکیل کردہ بورڈز نے بھی اس پیچدہ بیماری کی تشخیص اور تصدیق بھی کی ہے.نواز شریف کو دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ گردوں کی بیماری نے بھی انکے علاج کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔
ضرور پڑھیں: سعودی حکومت کیساتھ معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 ارب ڈالر کی بچت ہو گی، غلام سرور خان
نواز شریف کےمستقبل کے علاج کے لے انہیں انتہائی احتیاط سے آگے مرض کا علاج کرنا ہو گا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج کی جانب سے بھی خصوصی تشخیص اور بروقت علاج کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ نوازشریف کے بنیادی طور پر دل کی شریان اور گردوں کے مسائل کو بہتر انداز حل کرنے ہوںگے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں