They are 100% FREE.

پیر، 18 فروری، 2019

مودی نے جنگ کا اعلان کردیا

مودی نے جنگ کا اعلان کردیا
نئی دہلی : مودی نے جنگ کا اعلان کردیا، بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بات چیت کا وقت ختم، اب کارروائی کا وقت ہے۔ بی بی سی اردو کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودینے کہا ہے کہ پلوامہ کے حملے کے ساتھ بات چیت کا وقت ختم ہو گیا اور اب دہشت گردی کے خلاف 
ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ضرور پڑھیں: نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری لاحق ہونے کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ کارروائی سے ہچکچانہ بھی دہشتگردی کو فروغ دینے کے برابر ہے۔ ارجینٹینا کے صدر کے ساتھ دلی میں مزاکرات کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نریندرمودی نے کہا کہ 'پلوامہ کے بہیمانہ حملے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اب بات چیت کے لیے وقت نکل چکا ہے۔ اب ساری دنیا کو متحد ہو کر دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف جامع قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
' وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب کارروائی سے گریز نہیں کیا جا سکتا۔ 'دہشت گردوں اور ان کے انسانیت دشمن حامیوں کے خلاف کارروائی سے ہچکچانا بھی دہشت گردی کو فرغ دینے کے مترادف ہے۔‘ پلوامہ کے حملے کے بعد گزشتہ تین دنوں میں وزیر اعظم مودی نے کئی بار پاکستان کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں۔ کل ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے دل میں کتنا غصہ ہے۔
جتنا غصہ آپ کے دل میں ہے اتنا ہی غصہ میرے دل میں بھی ہے۔' اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ فوج کو کارروائی کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی سکیورٹی فورسز اور حکومت کے ساتھ مکمل اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ ادھر پنجاب میں حزب اختلاف کی جماعت اکالی دل اور بی جے پی نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوجوت سنگھ سدھو کو پلوامہ کے بارے میں ان کے بیان کے لیے کابینہ اور اور پارٹی سے باہر کرے۔
ضرور پڑھیں: سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا
سدھو نے پاکستان کے خلاف انڈیا کے بیانات کے پس منظر میں کہا تھا کہ 'کسی ایک فرد یا تنظیم کی کارروائی سے پورے ملک کو دہشت گرد نہیں قرار دیا جا سکتا۔' اپوزیشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب مرکزی حکومت نے ایک پوزیشن اختیار کر رکھی ہے تو سدھو کو اس حساس ماحول میں اس طرح کی باتیں کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے تھا۔ سدھو نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'میں اپنے اصولوں سے کبھی نہیں ہٹ سکتا۔' اس دوران انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں الگ الگ واقعات میں مزید فوجیوں کی ہلاکت سے ملک میں لوگوں کا غصہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ پورے ملک میں جگہ جگہ جلوس نکالے جارہے ہیں اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جا رہی ہیں۔ہندو قوم پرست تنظیمیں اس وقت بہت سرگرم ہیں اور پاکستان کے خلاف جلسے جلوسوں اور مظاہروں کا انعقاد کر رہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں