They are 100% FREE.

پیر، 18 فروری، 2019

سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

اسلام آباد  : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ۔ سعودی ولی عہد نےسعودی عرب میں قید 2 ہزار 107 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2 ہزار 107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔
وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے حاجیوں کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرنے اور قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔ ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔
 وزیراعظم نے ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کر سعودی عرب گئے۔
وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کو انکارنہیں کرسکتے، وزیراعظمآپ مجھے سعودی عرب میں اپنا پاکستانی سفیر سمجھیں۔ انہوں نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھوں گا۔ تاہم اب سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا اور سعودی جیلوں میں قید 2 ہزار 107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں