They are 100% FREE.

ہفتہ، 9 فروری، 2019

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا نے پاکستان کا نام روشن کردیا، نئی تاریخ رقم

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا نے پاکستان کا نام روشن کردیا، نئی تاریخ رقم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو گئیں جو امریکہ کا بہت بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔ لاریب عطا پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ امریکہ میں مختلف ایوار ڈز حاصل کر چکی ہیں۔
روزنامہ دنیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لاریب عطا کو امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔اس حوالے سے لاریب عطا کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان ایوارڈکیلئے میری نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میرے والد جو میرے آئیڈل ہیں نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں