وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ان کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے چیئرمین شپ واپس لے لی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :سردی کے باعث اگلے برس گیس کی قلت نہیں ہوگی: غلام سرور خان
کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیلِ نو کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر توانائی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان تشکیل نو کے بعد کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ توانائی کمیٹی کے دیگر ممبران میں پاور، منصوبہ بندی اور ریلوے کے وفاقی وزراء شامل ہوں
گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :پرائیویٹ ٹور آپرٹیرز کی سرکاری کے مقابلے کم خرچ حج سکیم لانے کی تیاری
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں