
لاہور(ٹیکسیلا نیوز) آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کو ریمانڈ لینے کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا ۔پی ٹی آئی رہنما نے وکالت کیلئے شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کر لیں۔نیب حکام آف شورکمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلیم خان کو نیب حکام سخت سیکیورٹی میں عدالت لائے۔ پولیس نے کنٹینر لگاکر عدالت جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔
واضح رہے نیب لاہور نے گذشتہ روز علیم خان کو آف شور کمپنی سکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کیلئے طلب کیا تھا، جس کیلئے وہ نیب آفس پہنچے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد علیم خان نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
علیم خان نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل ہیں،امجدپرویزعلیم خان کابھی دفاع کریں گے۔اس سے قبل اظہر صدیق پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی جانب سے پیش ہوتے رہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں