نئی دہلی: سعودی عرب نے بھارت کے دباوکے باوجود پاکستان کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈ یا کو انٹر ویو دیتے ہوئے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہاکہ پلوامہ حملے میں ابھی کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے تو کیسے پاکستان کی مذمت کریں؟انہوں نے کہا کہ ابھی تک پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب اور بھارت مل کر کام کریں گے۔
ضرور پڑھیں: وزیراعظم مودی میرے بڑھے بھائی اور میں ان کا چھوٹا بھائی.......سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی بس پر کارخودکش حملے میں 45 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔پلوامہ حملے کے بعد سے ہی بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور انتہا پسند ہندووں کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں