
اسلام آباد : سرکاری حج مہنگا، پرائیویٹ حجسستا، پرائیویٹ ٹور آپرٹیرز کی سرکاری حج کے مقابلے میں کم خرچ حج سکیم لانے کی تیاری ، 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکچ تیار، اعلان جلد کر دیا جائے گا پرائیویٹ حج پیکج کو عزیزیہ حج2019 کا نام دیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے حج سبسڈی ختم کرنے کا توڑ نکل آیا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ....کابینہ نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدیا
پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سرکاری حج سے کم خرچ میں حج سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت حج اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ٹیکسوں اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کو قرار دے رہی ہے لیکن پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا سستا حج پیکج تیارکرلیاہے۔ پرائیویٹ حج پیکج کو عزیزیہ حج2019 کا نام دیا گیاہے جبکہ یہ سستا حج پیکج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انر و لڈ کمپنیز پاکستان کی جانب سے تیار کیا گیاہے جس کا اعلان جلدہی متوقع ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں