They are 100% FREE.

جمعہ، 8 فروری، 2019

جو محبت پاکستان میں پائی وہ ساری دنیا سے کہیں بھی نہیں ملی۔۔۔۔معروف روسی بائیکر

جو محبت پاکستان میں پائی وہ ساری دنیا سے کہیں بھی نہیں ملی۔۔۔۔معروف ..
       

روزی قہوے سے میزبانی کرنے والے میزبان کے لیے پینٹنگ کا تحفہ لے گئیں

معروف روسی بائیکر روزی گیبرائیلپاکستان کی مہمان نوازی کی دیوانی ہوگئیں۔روزی کا کہنا تھا کہ جو محبت پاکستان میں ملی وہ ساری دنیا سے کہیں بھی نہ ملی۔روزی نے قہوے سے میزبانی کرنے والے میزبان کو پینٹنگ کا تحفہ پیش کیا۔ 
پاکستان کے شمالی علاقہ جات اپنی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال لاکھوں سیاح اندرون اور بیرون ملک سے شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں۔اگرچہ دہشتگردی کے واقعات نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے تاہم دہشتگردی کے واقعات میں کمی آتے ہی غیرملکی سیاحوں نے بھی پاکستان کا رخ کر لیا ہے۔

 پاکستان کے خوبصورت علاقوں کو دیکھ کر پہلی پہلی بار جانے والے غیر ملکی سیاحوں کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔ یہاں کی خوبصورتی سے مسحور ہونے والے غیرملکی سیاح پاکستان کی جس چیز کو نہیں بھول پاتے وہ پاکستان کی مہمان نوازی ہے۔ایسا ہی کچھ تجربہ روس کی معروف روزی گبرائیل کو ہوا۔وہ پشاور میں موجود اپنے ایک تجربے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ وہ جب مسلسل سفر سے تھک گئیں تو انہوں نے اپنی سائیکل کو دیوار کے ساتھ لگایا تاکہ کچھ دیر آرام کرسکیں ۔
اس موقع پر سامنے موجود دکان کا مالک علی ان کے پاس آیا اور انکو پشاور کا مخصوص قہوہ پیش کیا ۔
روزی نے جب قہوے کے پیسے دینے کی پیشکش کی تو علی نے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا۔روزی بھی اپنے اس میزبان کو نہ بھولیں اور کچھ دن بعد اپنے میزبان کے لیے پینٹنگ کا تحفہ لے کر دوبارہ اسکی دکان پر گئیں جس سے علی بہت خوش ہوئے۔
دوسری جانب ایک خاتون نے بھی اس سفر میں انکو کھانے کی دعوت دی اور انکی تواضع کی۔
پاکستان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میں نے اتنی محبت کسی ملک میں نہیں پائی جتنی محبت مجھے پاکستان میں ملی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں