پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کو 26 فروری کو طلب کرلیا۔
ضرور پڑھیں: کرس گیل کی طوفانی اننگ، ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کردیا
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد خان اورہائرایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان کو طلب کرلیا۔وہ 26 فروری کو ہائر ایجوکیشن سے متعلق مقدمے میں بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔
واضح رہے نیب نے وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک، سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کیخلاف ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزام میں تفتیش شروع کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں