کراچی میں عدالت نے شہری کی درخواست پر خاتون کے خلاف پالتو بلی کو قتل کرنے کا مقدمہدرج کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :سردی کے باعث اگلے برس گیس کی قلت نہیں ہوگی: غلام سرور خان
شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی،شہری نے کہاکہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے، یہاں کی پولیس اور عدالت بھی جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :دولہا صرف 163روپے میں دلہن رخصت کروا کر گھر لے آیا... سب کیلئے مثال
سٹی کورٹ نے بلی کی موت کی ذمہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں