روالپنڈی (ٹیکسیلا نیوز)پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے اور دو پائلٹس کو بھی گرفتار کر لیاہے جس میں سے ایک زخمی ہے جبکہ دوسرا ٹھیک ہے جو کہ پاک فوج کی تحویل میں ہے جس کی انٹرویو کی ویڈیو بھی پاک فوج کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دیدیا، پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پائلٹ کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں اور اس کی آنکھوں پر پٹی ہے ۔ وہ سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتا ہے کہ میرا نا م ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے اور میں بھارتی فضائی کا افسرہون جبکہ میرا سروس نمبر 27981 ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں