سابق وزیراعظم نوازشریف کی سٹی اسکین رپورٹ آگئی، نوازشریف کے بائیں گردے میں پتھری موجود ہے، ہسپتال ذرائع
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے بائیں گردے میں پتھری کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،نوازشریف کی سٹی اسکین رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، جس میں معلوم ہوا ہے کہ نوازشریفکے بائیں گردے میں پتھری موجود ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظمنوازشریف کی سروسز
ہسپتال میں سٹی اسکین رپورٹ آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے بائیں گردے میں مائنر پتھری موجود ہے۔ جس کومیڈیکل بورڈ زائل کرنے کیلئے مشاورت کررہے ہیں، کہ پتھری کو میڈیسن سے نکالا جائے یا پھر معمولی سا آپریشن کیا جائے۔ واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال کیلئے منتقل کیا گیا۔ نوازشریف کے سروسز ہسپتال میں شوگر ، بلڈ پریشر، گردوں، سٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
نوازشریف کو وی وی آئی پی روم میں مکمل طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ وی وی آئی پی بلاک کے پاس غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا۔ سروسز ہسپتال میں 4 رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کا معائنہ کر رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی آج سروسز ہسپتال پہنچیں، جہاں پر مریم نواز نے اپنے والد کی عیادت کی۔ اور ان کے ساتھ وقت گزارا، جس میں مریم نواز نے نوازشریف کی دیکھ بھال اور ان کے کھانے پینے کی چیزوں کا اہتمام بھی کیا۔
دوسری جانب جب نوازشریف کی گاڑی کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال کیلئے روانہ ہوئی تو کارکنان نے کبوتروں کو آزاد کرکے اپنے پارٹی قائد سے اظہار یکجہتی کیا۔ کارکنان نے نوازشریف کی رہائی کے حق میں نعرےبھی لگائے۔ آج بھی ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد سروسز ہسپتال کے باہر موجود رہی۔ کارکنان نے نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں