They are 100% FREE.

جمعرات، 28 فروری، 2019

”نواز شریف یا زداری بھارتی پائلٹ کو چھوڑنے کا اعلان کرتے تو ۔۔۔“، سلیم صافی کا وزیر اعظم کو سبق سیکھنے کا مشورہ


اسلام آباد : تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ عمران خان کا ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان مجموعی طور پر ایک اچھا کام ہے لیکن ہمیں اس سے ایک سبق بھی لیناچاہئے کہ یہ اعلان اگر نواز شریف اور آصف زرداری کرتے تو ان کے ساتھ یہ عمران خان اور ان کی پارٹی کیا حشر کرتے؟
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ابھی جو کچھ ہواہے ، اس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہاہے ۔ بھارت نے جو ایکشن لیا اس کا دنیا کے پاس ثبوت نہیں ہے لیکن پاکستان نے جو ایکشن لیا ہے ، اس کا ثبوت طیارے کے ملبے اور بھارتی پائلٹ کی صورت میں سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات یہ ہے کہ کشیدگی کے بعد ہمارے سیاسی پارٹیاں متحد ہوگئی ہیں جبکہ بھارت میں انتشار کی فضاءہے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلی باریہ ہواہے کہ بھارت جو امن کا کریڈٹ لیا کرتا تھا ایک جنونی ریاست کے طور پر ابھرا ہے اور دنیا کو محسوس ہواہے کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار ایک جنونی شخص کے ہاتھ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان مجموعی طور پر ایک اچھا کام ہے لیکن ہمیں اس سے ایک سبق بھی لیناچاہئے کہ یہ اعلان اگر نواز شریف اور آصف زرداری کرتے تو ان کے ساتھ یہ عمران خان اور ان کی پارٹی کیا حشر کرتے؟ اس لئے ان کو اس سے سبق لینا چاہئے کہ اس ملک میں نہ کوئی غدار اورنہ کوئی سکیورٹی رسک ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں