اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوزآن لائن ) پاک فضائیہ نے بھارت کو زبردست جواب دیتے ہوئے اس کے دو جنگی طیارے گرا دیئے ہیں جس کی تصدیق بھی دفتر خارجہ کی جانب سے کر دی گئی ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: بھارت میں پاک آرمی کے ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھانے پر 13چینلز کو نوٹس جاری
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی ہے ، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن اگر مجبور کیا گیا تو پوری طرح سے تیار ہیں ، یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں بلکہ پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ، پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ، پاکستان نے یہ کارروائی اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے کی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں