
لاہور (7فروری 2019ء) گھر میں گاڑی دھونے پر پہلا چالان،لاہور میں واسا کی ٹیم نے گھر میں گاڑی دھونے پر شہری پر 500 روپے کا جرمانہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گھروں میں گاڑیاں دھونے والے افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گھر میں گاڑی دھونے پر پہلا چالان کیا گیا ہے۔ واسا کی سرویلنس ٹیم نے گھر میں گاڑی دھونے پر پہلا چالان کر دیا۔
ضرور پڑھیں: پاکستان اور آج سے کل صبح تک بارش کا امکان
یہ چالان 72 ابوبکر بلاک گارڈن ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کیا گیا، سرویلنس ٹیم کے چھاپے کے وقت مذکورہ رہائش گاہ میں گاڑی کو پائپ کے ذریعے دھویا جا رہا تھا۔ پہلے چالان میں جرمانہ500 روپے کیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ کم رکھا گیا ہے، اسے بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔
یاد رہے کہ واسا نے گھروں میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
واسا نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ برس دسمبر کے ماہ میں پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بالٹی سے گاڑی دھونے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ گاڑی دھونا ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں ۔ عدالت نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور واسا کو سروس اسٹیشنز پر پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا، جب کہ شہریوں کو بھی بالٹی میں پانی بھرکر گاڑی دھونے کی ہدایت کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں