اسلام آباد : پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی حمایت کر دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، عادل الجبیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتیحکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے،پاکستان نے خطرات بھانپتے ہوئے عالمی برادری
کو تمام خدشات سے باخبر رکھا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافے کی سفارش
بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان خطرات کو بھانپتے ہوئے، عالمی برادری کو تمام خدشات سے باخبر کر دیا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ اس تمام صورتحال میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مکمل حمایت پاکستان کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد مکمل طور پر پاگل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے منہ توڑ جوابی وار کے بعد مودی کی زیر صدارت بھارت کی سیکورٹی کونسل کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔
اس دوران مودی نے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اپنی الیکشن کی فتح کے حصول کی خاطر ایک ارب سے زائد آبادی کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد مودی نے بھارتی فوج، فضائیہ اور نیوی کو پاکستان پر حملے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تو پاکستان نے آج صبح ہی بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ بھارتی سرکار کی عقل ٹھکانے آ گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں