
لاہور (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) قومی احتساب ادارے (نیب) نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعبدالعلیم خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ضرور پڑھیں: کابل کی سڑکوں پر پہلی بار کشمیریوں کیلیے خواتین کی ریلی, افغان خواتین نے آزادی کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی
تفصیلات کے مطابق علیم خان آف شور کمپنیوں کے معاملے پر 11 بج کر 6 منٹ پر نیب لاہور کے دفتر پیش ہوئے تھے جن سے تقریباً 18 کے قریب سوالات کئے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں خریدی تھیں جن سے متعلق بھی سوالات کئے گئے تاہم وہ نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں 12 بج کر 6 منٹ پر گرفتار کر لیا گیا اور اہم ذرائع نے بھی ان کی گرفتار ی کی تصدیق کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں