بغیر سوچے سمجھے اور بغیر تحقیق کیے پُرانی ویڈیو کو نیا بنا کر پیش کرنے پر بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی
.
بھارت : بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے پاکستان نے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا اور دشمن کے طیارے دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ لیکن دوسری جانب بھارت نے پاکستان میں فضائی کارروائی کرنے اور عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔ اور تو اوربھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو آج صبحپاکستان میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی ویڈیو ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : بھارتی فضائیہ کی جارحیت کی وجہ کیا ہو سکتی ہے اور بھارتی دعوے جھوٹے کیوں نظر آ رہے ہیں؟ حامد میر نے بھی ’ائیر سٹرائیک‘ کر دیا
بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا اور دعویٰ کیاکہ یہ ویڈیو بھارت کی پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی کی ویڈیو ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دہشتگرد کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے پلوامہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے اور پاکستان کو سبق سکھا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دکھائی جانے والی یہ ویڈیو آج کی نہیں بلکہ در اصل تین سال پُرانی ہے۔ یہ ویڈیو 2016ء کی ویڈیو ہے جو یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں