They are 100% FREE.

جمعرات، 7 فروری، 2019

نوازشریف کی صحت کے معاملے پرحکومتی کارندوں نے تضحیک کی ..مریم نواز



لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو 5 دن ہسپتال میں رکھا گیا جہاں دل کا یونٹ ہی نہیں ۔میاں صاحب کو جیل سے لیکر یہ خود آئے تھے ،بورڈ بنا کر میاں صاحب کی صحت معاملے پرتضحیک کی گئی ،نوازشریف کی صحت کے معاملے پرابہام حکومتی کارندوں نے پیدا کیا، چاروں بورڈز نے کہا نوازشریف کو دل کے ہسپتال جانا چاہئے ،نوازشریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا وہ اس مذاق کا حصہ بننے کا تیار نہیں۔ 
مریم نواز نے سروسز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 دن نوازشریف کو سروسز ہسپتال کیوں رکھا گیا؟میڈیکل بورڈ پانچ دن کیا کرتا رہا ہے ۔مریم نواز کا کہناتھا کہ میڈیکل بورڈ حکومت نے بنایا اس میں ہمارا کوئی ڈاکٹر نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ ہوئے میڈیکل بورڈنے سیریس رپورٹس دیں ، حکومت کی جانب سے انتہائی غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا گیا۔ن لیگ متحد ہے اور متحد رہے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں