کراچی (ٹیکسیلا نیوز) وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث اگلے برس گیس کی قلت نہیں ہوگی، احتساب کا نظام سب کےلئے برابر ہے، پی ٹی آئی کے جس رہنما کے خلاف کیس تھا اس نے استعفیٰ دیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :دولہا صرف 163روپے میں دلہن رخصت کروا کر گھر لے آیا... سب کیلئے مثال
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ 1200 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ورثے میں ملا ۔پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت بن کررہ گئی، تحریک انصاف کو سندھ بھر میں مضبوط کریں گے ، کراچی کی طرح سندھ کےلئے بھی پیکج لائیں گے، سٹیل ملز کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے ۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی مد میں 25 ارب روپے کی سبسڈی دی،زیر سمندر گیس کی دریافت کے منصوبے میں کامیابی ہوگی، آئندہ ماہ بلوچستان کے کچھ بلاکس میں ڈرلنگ شروع ہوجائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں