
وزیراعظم عمران خان کا صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا اجراء، ہیلتھ کارڈ پرانجیوپلاسٹی ، برین سرجری اور کینسر سمیت دیگر امراض کی مفت علاج سہولت میسرہوگی، پینل پر150 سرکاری اور نجی ہسپتال شامل
وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا اجراء کردیا، 20 فروری سے پنجاب کے مستحق لوگوں کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے، صحت کارڈکے پینل پر150 سرکاری اور نجی ہسپتال ہیں، لیکن ان ہسپتالوں میں شوکت خانم ہسپتال شامل نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری صحت کار ڈ ہولڈر شہری کو 7لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔
ڈیڑھ کروڑ خاندان یعنی آٹھ کروڑ شہری مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انجیوپلاسٹی ، برین سرجری اور کینسر سمیت دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔صحت کارڈ پر شہری 150سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج کروانے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی ہم نے خیبرپختونخواہ میں پریکٹس کی ہوئی ہے۔
ضرور پڑھیں: وزارت خزانہ نے عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں