They are 100% FREE.

بدھ، 27 فروری، 2019

بھارتی طیاروں کو مارنے والے پاکستانی پائلٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی طیاروں کو مارنے والے پاکستانی پائلٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ..

ہمیں آپ پر فخر ہے آپ نے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کر دی۔ سوشل میڈیا پر صارفین 

کا پاک فضائیہ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر حسن کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین

اسلام آباد:  بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصویر منظر عام پر آگئی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اورپاکستان کی طرف سے پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹ کو خوب داد دی جا رہی ہے۔اسکواڈران لیڈر حسن نے بھارتی جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔
پاک فضائیہ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر حسن جنہوں نے آج صبح بھارتی جنھی طیارے کو نشانہ بنایا ،اس وقت سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔صارفین نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔آپ نے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کر دی۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ

 ایک صارف نے کہا ہمیں اپنی پاک فضائیہ پرفخر ہے جنہوں نے بروقت ایکشن لیا ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر آپ ہمارے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے تو ہم آپ کو سبق سکھائیں گے کیونکہ یہ ہمارا حق ہے 
ایک صارف نے پاک فضائیہ کو سلیوٹ پیش کیا
واضح ہو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹس کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہو گئے جبکہ مجموعی طور پر 2 پائلٹس کو پاک فوج نے گرفتار کیا گیا۔
جب کہ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارت کو ایک بار پھر امن کا راستہ اپنانے کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، میں ایک بار پھر تعاون کی بات کرتا ہوں۔بھارت کو اپنی جارحیت پر نظر ثانی کرنی چاہئیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لیے فون کیا،ہم نے یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا ہے۔مزید لائحہ عمل نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ قومی اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہے ، پوری قوم متفق اور متحد ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں