They are 100% FREE.

اتوار، 10 فروری، 2019

سینئر صحافی رضوان رضی کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی

سینئر صحافی رضوان رضی کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنادی
لاہور (ٹیکسیلا نیوز)مقامی عدالت نے اینکر پرسن رضوان رضی کی ضمانت منظور کر لی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسد سجاد نے کا رضوان رضی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
ایف آئی اے نے سینئر صحافی و اینکر پرسن رضوان رضی عرف رضی دادا کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسد سجاد کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظورکرلی۔
دوران سماعت عدالت نے رضوان رضی کو ہدایت کی کہ وہ عدلیہ سے متعلق تبصروں سے گریز کریں،سسٹم کو ساتھ لے کر چلیں یہ آپ کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔
رضوان رضی کے وکیل نے کہا کہ ذاتی رائے کا اظہار کیا جسے جرم نہیں کہا جاسکتا، مثبت تنقید کو کس طرح جرم کہا جا سکتا ہے؟۔ان کے موکل کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا اس کا کوئی مدعی نہیں ہے۔ رضوان رضی ایک استاد اور صحافی ہیں انہیں ہتھکڑیوں میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر رضی دادا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور ہم اس کے اداروں سے محبت کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ادارے مضبوط نظر آئیں۔ بیرونی قوتوں کے مقابلے میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں