They are 100% FREE.

منگل، 19 فروری، 2019

خبردار! پاکستان سے پنگا نہیں لینا


وزیراعظم عمران خان کےبھارت کو منہ توڑ جواب کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابقبھارت نے پلوامہ حملے میں بغیر تحقیقات کے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا اور بھارتکی جانب سے پاکستان سے بدلہ لینے اور پاکستان کو سبق سکھانے کے بھی کئی بیانات سننے کو ملے جس پر آج وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کو کرارا جواب دیا۔
سوشل میڈیا بھی وزیراعظم کے جارحانہ انداز کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔سوشل میڈیاصارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بہترین طریقے سے بھارت کو جواب دیا ہے۔پی ٹی آئی سپورٹرز کے ساتھ ساتھ مخالفین بھی تعریف کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جب بات ملکی سلامتی کی آئے گی تو ہم سیاسی مخالفت کواس کے آڑے نہیں آنے دیں گے۔
اس طرح عمران خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لینا۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پلوامہ حملے پر بھارتی الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہچند دن قبل پلوامہ میں حملہ ہوا۔ اوربھارت نے اس حملے کا پاکستان پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری کانفرنس کی تیاریوں اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں میں مصروف تھے اور اسی لیے تب میں نے اس معاملے پر بھارت کو جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔
میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں نیا مائنڈ سیٹ اور نئی سوچ ہے۔ نہ کوئی باہر سے آ کر یہاں دہشتگردی کر سکتا ہے اور نہ یہاں سے جا کر کوئی باہر ہشتگردی کرے گا۔ میں بھارتی حکومت کو یہ پیشکش کر رہا ہوں کہ اگر آپ پلوامہ حملے میں کسی قسم کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں، یا کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کی تحققیات بھی کروانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم میڈیا پر سن رہے ہیں کہ بھارت میں سیاستدان ، ٹی وی چینلز اور ٹی وی اینکرز یہ کہہ رہے ہیں کہ اب پاکستان کو سبق سکھانا چاہئیے ،ہمیں احتجاج کرنا چاہئیے ، ہمیں پاکستان سے بدلہ لینا چاہئیے۔ میں یہ پوچھتا ہوں کہ دنیا کا کون سا قانون ہے جو کسی بھی ایک شخص یا ملک کو جج بننے کی اجازت دیتا ہے ۔ بھارت میں یہ الیکشن کا سال ہے، الیکشن میں ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے سے اور جنگ کی بات کرنے سے فائدہ ہو اور اسی لیے کہا جا رہا ہو کہ پاکستان کو سبق سکھایا جائے ۔ لیکن اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ پاکستان سوچے گا نہیں، بھارت کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں پاکستان زبردست جواب دے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں