They are 100% FREE.

اتوار، 24 فروری، 2019

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا سب سے بڑا سکور، دنیا کی سب سے بڑی پارٹنر شپ، سب سے زیادہ چھکے اور اور اور۔۔۔ افغانستان نے تاریخ رقم کردی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا سب سے بڑا سکور، دنیا کی سب سے بڑی پارٹنر شپ، سب سے زیادہ چھکے اور اور اور۔۔۔ افغانستان نے تاریخ رقم کردی


نئی دلی ( ٹیکسیلا نیوزآن لائن) افغان کر کٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی۔ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں کئی ایسے ریکارڈ بنادیے جو شاید آئندہ کئی سال تک بھی نہ ٹوٹ پائیں۔
آئرلینڈ کے خلاف بھارتی شہر ڈیرہ دھوں میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ اتنے بڑے مجموعے میں سب سے اہم کردار اوپنر حضرت اللہ زازئی نے ادا کیا جنہوں نے 162 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے ۔ ان کے ساتھ آنے والے اوپنر عثمان غنی نے بھی 73 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے مجموعے میں اپنا حصہ ملایا۔
افغانستان کی جانب سے دیے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے مجموعے کے تعاقب میں آئرلینڈ نے بھی خوب فائٹ کی لیکن پھر بھی 84 رنز سے ہار گئی۔ آئرلینڈ کے سٹرلنگ نے 91 اور اوبرائن کے 37 رنز بھی کام نہ آئے اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 194 رنز ہی بناسکی۔
میچ کے دوران لگنے والے ریکارڈز کی بات کی جائے تو ایک کا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے لیکن ا س کی تھوڑی سی مزید وضاحت بھی کردیتے ہیں۔ افغانستان نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں 278 رنز بنا ئے ہیں لیکن اتنا بڑا مجموعہ آج تک کسی لیگ میں بھی کوئی ٹیم نہیں بناسکی۔ اس لیے اس کو آل ٹائم سب سے بڑا مجموعہ قرار دیا گیا ہے۔
افغانستان کی جانب سے دوسرا ریکارڈ اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور عثمان غنی نے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا لگایا ہے۔ انہوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 236 رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
162 رنز کی طوفانی اننگ کھیلنے والے حضرت اللہ زازئی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اتنا بڑا انفرادی سکور بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ ہیں جنہوں نے 2018 میں زمبابوے کے خلاف 172 رنز بنائے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں