They are 100% FREE.

جمعرات، 30 اپریل، 2020

بریکنگ نیوز : اسلام آباد : دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ

دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ، اسلام آباد سے تشویشناک خبر آگئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی۔ فائرنگ کے واقعے میں دانیال عزیز کے صاحبزادے محفوظ رہے۔ فائرنگ سردار علی نامی شخص کے بیٹوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ ایس ایچ او آبپارہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

اسلام آباد سیکٹر جی سکس فور
میں کے دانیال عزیر کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئ
واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہو سکتا ہے SHO ابپارہ


ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے نئی پیشن گوئی .. 30 روزے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں..عیدالفطر 25 مئی2020 کو متوقع

ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے نئی پیشن گوئی کر دی گئی
ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے نئی پیشن گوئی کر دی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 30 روزے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، 29 ویں روزے کو چاند نظر آنے کے 30 فیصد امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز کو ایک ہفتہ ہو چکا ہے۔ ماہ مقدس کے آغاز کے ایک ہفتے کے بعد عید الفطر کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
جبکہ لوگوں کی جانب سے جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں ماہ شوال کا چاند کس تاریخ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ماہرین موسمیات کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں۔
چاند نظر آنے کیلئے ضروری ہے کہ اس کی پیدائش کی عمر 40 گھنٹے سے زائد ہو، تاہم ملک میں 29 ویں روزے کے دن شوال کے چاند کی عمر 40 گھنٹے سے کم ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال ماہ شوال کے چاند کے حوالے سے کسی قدر مختلف صورت حال دکھائی دے رہی ہے۔ غیر معمولی طور پر جمادی الاول، جمادی الثانی اور شعبان کے مہینے بھی 30 دن پر مشتمل رہے اور اب رمضان المبارک بھی 30 روزوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 29 رمضان یعنی 23 مئی کو غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے اور 59 منٹ ہوگا، یوں یہاں اند دیکھے جانے کے امکانات 30 سے 40 فیصد ہیں۔
عیدالفطر سوموار  25 مئی2020 کو متوقعہے 
 تاہم بلوچستان میں صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔ بلوچستان ملک کا واحد علاقہ ہو گا جہاں نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اس حوالے سے آنے والے دنوں میں مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

صدارتی الیکشن میں مجھے ہروانے کیلئے چین نے کورونا وائرس پھیلایا: ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی الیکشن میں مجھے ہروانے کیلئے چین نے کورونا وائرس پھیلایا: ڈونلڈ ..
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر الزام لگایا ہے کہ صدارتی الیکشن میں مجھے ہروانے کیلئے چین نے کورونا وائرس پھیلایا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیں صدارتی انتخابات میں اُنہیں ہرانا چاہتا ہے تاکہ وہ دوبارہ امریکہ کے صدر نہ بن سکیں اور اس مقصد کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اُنہیں یقین ہے کہ چین اُن کے ڈیموکریٹک مخالف امیدوار کو تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب کرانے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین چاہتا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو جائیں تاکہ اُن کی انتظامیہ نے تجارت اور دیگر معاملات پرچین پر جو دباو ڈالا ہے اسے کم کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس چین کی مصنوعات پر بھاری ٹیکسز عائد کیے تھے اور وہ کرونا وائرس کے باعث امریکہ میں ہلاکتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار بھی چین کو ٹھہراتے رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کو ان الزامات کا بھی سامنا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات میں بہت تاخیر کی۔ دوسری جانب چین نے ڈانلڈ ٹرمپ کوجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت نہیں ہے الیکشن جیتنے کے لیے سیاسی کھیل کھیلا جائے۔
چین کے نائب وزیرِ خارجہ لی یوچینگ نے چین اور امریکہ کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر کورونا وائرس کی وبا سے مقابلے کے لیے تعاون کا مشورہ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بیان امریکہ چینل کو ایک انٹرویو میں دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اہم اور مشکل موڑ پر چین اور امریکہ کو اپنے اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے اس مشترکہ دشمن یعنی وائرس کا مقابلہ کرنا چاہیے،اس وائرس کے حوالے سے بہت سے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ دیا کہ بہت سے سیاستدانوں نے اس عالمی صحتِ عامہ کے بحران کو سیاسی رنگ دے دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ وقت نہیں ہے الزام تراشی اور سیاسی کھیل کا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کو قلیل مدتی یا غیر دمہ دارانہ تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہیے تاکہ کوئی الیکشن جیت سکے یا کسی اور کو قصوروار بنا سکے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دونوں ممالک کو تعاون کرنا چاہیے، اور مستقبل میں دونوں ممالک کے لوگوں کی مشترکہ ترقی بہت اہم ہے۔

ملک میں 20 سال بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پٹرول سے کم ہوگئی

ملک میں 20 سال بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پٹرول سے کم ہوگئی
اسلام آباد: ملک میں 20 سال بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پٹرول سے کم ہوگئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 27روپے15 پیسے کمی سے 80روپے10پیسے پر آگئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت 15 روپے کمی سے 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم مئی سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے 30 روپے فی لیٹر تک کمی ہو جائے گی۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 81روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27روپے15پیسے کمی کے بعد80روپے10پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے کمی کے بعد 47 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، پیٹرول پر 18 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی تھی۔ تاہم حکومت نے مشاورت کے بعد اوگرا کی سمری میں معمولی رد و بدل کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کے باعث حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا۔

لاہور کے شہری نے روزانہ 3 ہزار گھرانوں میں سبزیاں تقسیم کر کے انسانیت کی مثال قائم کر دی

لاہور کے شہری نے روزانہ 3 ہزار گھرانوں میں سبزیاں تقسیم کر کے انسانیت ..
لاہور: لاہور کے شہری نے روزانہ 3 ہزار گھرانوں میں سبزیاں تقسیم کرکے انسانیت کی مثال قائم کر دی ہے۔ لاہور کے علاقے گلشن راوی سےتعلق رکھنے والے شاہد نوید ملک نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کے پھیلنے کے بعد میں ایک کچی بستی میں راشن تقسیم کرنے گیا، وہاں راشن ختم ہونے کےبعد ایک خاتون نے میری پاؤں پکڑ لئے اور فریاد کی کہ میرے بچے 7 دن سے بھوکے ہیں، اس دن میں نے یہ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
 شاہد نوید ملک کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی نے بھی میری مدد کرنے کے لئے رابطہ نہیں کیا۔ ابھی تک ہم روزانہ کی بنیاد پر جو بھی تقسیم کر رہے ہیں وہ میں اور میرے کچھ قریبی دوست اور رشتہ دار مل کر کر رہے ہیں۔
جن افراد میں سبزیاں تقسیم کی جا رہی ہیں ان کے بارے میں شہری کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کچی آبادیوں میں جا کر ایسے لوگوں کی شناخت کی ہے جنہیں ضرورت تھی۔
شناخت کرنے کے بعد ہم نے اپنا سلسلہ شروع کیا جس کے بعد میرے ساتھ 200 نوجوانوں کی ٹیم موجود ہے ۔ میری ٹیم دن رات کام کرتی ہے اور سبزیاں مستحق لوگوں تک پہنچاتی ہے۔ شہری کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ہمارے پاس 3 ہزار لوگوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ میں نے اپنی ٹیم کو ایسے مزید افراد کی شناخت کرنے کی ذمہ داری دے دی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس تعداد کو 6 ہزار تک لے جائیں گے۔
با ہمت شہری کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہم تقریباََ ڈیڑھ لاکھ روپے کی سبزیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ ہم نے سلسلہ شروع کیا تھا، اللہ نے خودہمارے لئے راستے پیدا کر دیئے۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سےشروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ روزگار جیسی مشکلات سے پریشان ہیں۔
شاہد نوید ملک جیسے با ہمت شہریوں نے ایسےلوگوں کی ذمہ داریاں اٹھا لی ہیں اور انہیں راشن فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائر س کے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 346 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئےہیں۔

ٹیکسلا ( پنڈ گوندل) : 20سالہ نوجوان کا انتہائی بے دردی سے قتل


ٹیکسلا :پنڈ گوندل میں بلال مسجد کے قریب 20سالہ نوجوان کا انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پنڈ گوندل کے رہائشی خالد شہزاد کے جواں سال بیٹے محمد محراب کو نامعلوم شخص نے گولی مار کے قتل کر دیا گیا  وجہ عناد معلوم نہ ہوسکی. مقتول کے والد خالد شہزاد جو کہ چارپائی کا کام کرتا ہے نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب تقریبا 10: 40 پر میرے بیٹے محمد محراب کے نمبر پر کال آئی تو وہ کھانا کھاتے ہوئے چھوڑ کر باہر گلی میں نکل گیا میں بھی اپنے بیٹے کے پیچھے نکل گیا گلی کے موڑ پر پہنچا تو اس آصف کونسلر کے گھر کے سامنے ایک شخص میرے بیٹے سے تلخ کلامی کر رہا تھا اس نے اچانک پسٹل نکالا اور میرے بیٹے پر فائر کردیا جس سے میرا بیٹا شدید زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا جس کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں فائر لگنے سے میرا بیٹا موقع پر ہی اللہ کو پیارا              ہو گیا . 
پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس قاتل کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد قاتل کو گرفتار کر لیں گے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا اور تفتیش شروع کردی بعدازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی بے رحمانہ قتل پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی ہر آنکھ اشکبار تھی
 اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ یہ ظلم جس نے بھی کیا ہے اس کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں 

منگل، 28 اپریل، 2020

اسلام آباد: جزوی لاک ڈاؤن برقرار، تفریحی مقامات کھول دیے گئے

اسلام آباد: جزوی لاک ڈاؤن برقرار، تفریحی مقامات کھول دیے گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے تفریحی مقامات کھول دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے شہری اب صبح کی سیر کھلی فضا میں کر سکتے ہیں، جبکہ ہائکنگ کے شوقین شہری بھی اب ٹریلز پر جاسکتے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے تفریحی مقامات اور ہائکنگ ٹریکس کھولنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بازار بھی کھلے ہوئے ہیں جہاں اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دکانوں کے باہر رسیا ں لگائی گئی ہیں، تاکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جاسکے۔
اسلام آباد میں کورونا کا پھیلاؤ تو نہیں رکا تاہم معمولات زندگی کافی حد تک بحال ہو گئے ہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

چین میں لاک ڈاؤن ختم، اسکول کھل گئے


مشرقی چین کے شہر ہینگ زو میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد اسکول کھل گئے ہیں۔
بچوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے تین تین فٹ لمبی دلچسپ ٹوپیاں پہنیں۔
چین میں  کرونا وائرس کے باعث بند اسکول کھلنے پر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کہیں شاہی تاج، کہیں جدید ہیلمٹ اور کہیں پھلوں سے مزین خوب صورت ٹوپیوں کی چوڑائی 3 فٹ رکھی گئی۔
انتظامیہ نے بچوں کو سرجیکل ماسک پہنائے اور کھیل ہی کھیل احتیاطی تدابیر بھی سمجھائیںکیے

کورونا وائرس کی وہ 6 علامات جو امریکی ڈاکٹروں نے مریضوں میں سب سے زیادہ دیکھیں

کورونا وائرس کی وہ 6 علامات جو امریکی ڈاکٹروں نے مریضوں میں سب سے زیادہ دیکھیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ابتدائی طور پر امریکی ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کی 3علامات بتائیں جو سب سے زیادہ مریضوں میں دیکھی جا رہی تھیں لیکن جوں جوں امریکہ میں کورونا کے مریض بڑھتے گئے، ڈاکٹر اس فہرست کو اپ ڈیٹ کرتے گئے اور اب تک وہ 6ایسی علامات بتا چکے ہیں جو سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔ دی مرر کے مطابق ان 6علامات میں سردی لگنا، سردی لگنے کے ساتھ جسم کا کپکپانا، پٹھوں میں درد ہونا، سردرد ہونا، گلے میں تکلیف ہونا اور سونگھنے کی حس کا کم یا ختم ہونا شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ کورونا وائرس کی ایسی ابتدائی علامات ہیں جو مریضوں میں سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔ معروف شیف 34سالہ ویلری لومس نے اس حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ”مجھے وائرس لاحق ہوا تو پانچ دن تک میری سونگھنے کی حس بالکل ختم ہو گئی تھی۔“ایرانی ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے جتنے مریضوں میں سونگھنے کی حس ختم ہوئی ان میں سے 76فیصد نے بتایا کہ یہ حس ایک دم ختم ہو گئی اور یہ باقی علامات میں سب سے پہلے ظاہر ہوئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی

محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں یوم علیؓ کی مجالس سمیت ہر قسم کی مذہبی تقریبات اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کی341 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 956 ہوگئی ہیں۔ یہ اعداد و شمار پیر کو مرتضی وہاب کو اپنے ٹوئٹ میں بتائے ہیں۔ ترجمان حکومت سندھ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 53 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے صوبہ میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد925 ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ روز 2 ہزار 733 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر43 ہزار 949 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں4 ہزار956 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔مرتضی وہاب نے مزید بتایا کہ وائرس سے اب تک صوبہ میں مجموعی طور پر85 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ لک میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 312 ہو گئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14504تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق منگل کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 447 کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 90 کیسز 4 ہلاکتیں، سندھ 335 کیسز 7 ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔a

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں