They are 100% FREE.

جمعہ، 24 اپریل، 2020

پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے پی پی 20 ملک تیمور مسعود اکبر کا یوٹیلٹی سٹور واہ کینٹ کا اچانک دورہ

پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے پی پی 20 ملک تیمور مسعود اکبر نے یوٹیلٹی سٹور واہ کینٹ کا اچانک دورہ. کیا موقع پر لوگوں کی شکایات سنیں.
 یوٹیلٹی سٹور میں چینی دستیاب نہیں تھی. ریٹ لسٹ آویزاں نہ تھی. جو بل دیا جا رہا تھا اس پر فروخت کی گئ چیز کا نام موجود نہ تھا.
تمام پیک چیزوں کا وزن چیک کیا گیا جو کہ پورا تھا.
ملک تیمور مسعود اکبر نے فوری طور پر ریٹ لسٹ لگانے اور مین دروازے پر سینیٹائزر لگانےکا حکم دیا. چینی کی فوری دستیابی کا کہا.یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ نے کل تک چینی کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی.انہوں نے اے سی ٹیکسلا کو فون کر کے یوٹیلٹی سٹور کو دوبارہ چیک کرنے کا کہا.
اس موقع پر ملک تیمور مسعود نے کہا کہ ماہ رمضان میں کسی کو بھی گراں فروشی یا زخیرہ اندوزی نییں کرنے دی جائے گی. اور عوام کو سرکاری نرخوں ہر اشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں