They are 100% FREE.

منگل، 31 دسمبر، 2019

پی ائی اے کےسی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا گیا

پی ائی اے کےسی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا گیا
کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پی ائی اے کے سی ای اوایئرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا، پی آئی اے میں نئی بھرتیاں اورملازمین کے تقرر وتبادلے بھی نہیں کیے جاسکتے، پی آئی اے کے ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے فروخت نہیں کیے جاسکتے۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی تعیناتی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔
اس موقع پر عدالت نے ایئرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں، ملازمین کو نکالنے اور ان کے تقرر وتبادلے کرنے سے بھی روک دیا۔عدالتی حکم کے بعد پی آئی اے کے ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے فروخت نہیں کیے جاسکتے۔ دوسری جانب پی آئی ای کے چیئرمین ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ عوام جلد ہمارے عملہ کی ٹیم ورک کے مثبت نتائج دیکھیں گے اور پی آئی اے کو ایک منافع بخش قومی ایئرلائن بنایا جائے گا اور اس کی ماضی کی شاندار عظمت بحال کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال2020ء کا آغاز..... نئےسال کی خوشی میں آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ

نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال2020ء کا آغاز
لاہور: نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا، نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال کیا گیا، نئے سال کی خوشی میں آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا استقبال کیا گیا، نیوزی لینڈ میں نئے سال 2020ء کا آغاز ہوگیا ہے۔
نئے سال کے آغاز کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، آکلینڈ کے اسکائی ٹاور میں لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکرنئے سال کا استقبال کیا ۔اس موقع لوگوں نے نئے سال کے اچھا ثابت ہونے کیلئے دعائیں بھی کیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نئے سال کو پوری دنیا کا چکر لگاتے 26 گھنٹے لگیں گے۔ پاکستان میں آج رات بجے کے بعد نئے سال2020ء کا آغاز ہوجائے گا۔

لائیو پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان کی آنکھیں نم ہو گئیں

نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان کی آنکھیں نم ہو گئیں
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے بطور کرکٹر اور پھر ورلڈ کپ جیتنے کے بعد دُنیا بھر میں اپنی شناخت بنا چکے تھے۔تاہم جب وہ انسانیت کی خدمت کی خاطر پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال بنانے کے سفر کی طرف گامزن ہوئے تو اُن کی اس فلاحی مہم کو بھی دُنیابھر میں پذیرائی مِلی اور پاکستان سے ہی نہیں، دُنیا کے ہر مُلک سے لوگوں نے کروڑوں روپے دے کر شوکت خانم کینسر ہسپتال کے قیام میں بھرپور تعاون کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اس کے بعد پشاور میں بھی کینسر ہسپتال بنایا ہے۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ پاکستانی عوام اُنہیں عطیات دینے کے حوالے سے کتنی فراخ دِل ہے۔ لاہور میں بننے والے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے 25 سال مکمل ہو گئے ہیں۔
فنڈ ریزنگ کی اس لائیو ٹرانسمیشن میں وزیر اعظم عمران خان اپنی والدہ مرحومہ شوکت خانم کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔حالانکہ وزیر اعظم عمران خان کو بہت مضبوط اعصاب کا مالک سمجھا جاتا ہے،اُن کی فائٹنگ سپرٹ کے بھی لوگ بہت زیادہ معترف ہیں۔
مگر وہ لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اپنی والدہ کے ذکر پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اُن کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کی بنیادکے حوالے سے ایک واقعہ بیان کیا جب وہ آب دیدہ ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شوکت خانم اسپتال بنانے کا خیال تب آیا؟جب ان کی ماں کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور جس اسپتال میں تھیں۔
وہاں ایک غریب شخص موجود تھاجو اپنے بھائی کا علاج کرانے آیا تھا۔وہ سارا دن مزدوری کرنے کے بعد شام کو اپنے بھائی کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔اس شخص کی غریب ہونے کے باوجود ہمت اور خودداری دیکھ کر مجھے شوکت خانم اسپتال بنانے کا خیال آیا،میں نے سوچا کہ جب میرے پاس اتنے وسائل موجود ہیں پھر بھی ہم اپنی والدہ کی وجہ سے کتنے پریشان ہیں، پھر اس مزدور طبقے کا کیا حال ہوگا؟یہ سوچنے کے بعد میں نے کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔اس لائیو ٹرانسمیشن میں موجود میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے فخر عالم نے اس لمحے کو پوری ٹرانسمیشن کا سب سے طاقتور لمحہ قرار دیا۔

جب آفس میں حاضر نہیں تھے توتنخواہ کس بات کی ،سپریم کورٹ کا سابق سٹینوٹائپسٹ کابینہ محمد افضل سے 6 سال کی تنخواہ وصول کرنے کاحکم


اسلام آباد  : سپریم کورٹ نے سابق سٹینوٹائپسٹ کابینہ محمد افضل سے 6 سال کی تنخواہ وصول کرنے کاحکم دیتے ہوئے فیڈرل سروسز ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قراردیدیا،عدالت نے محمد افضل کی فیڈرل سروسز ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے وفاق کی اپیل منظورکرلی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 6 سال تک آپ کاموکل غیر حاضر رہا،کیاحکومت سے ماہانہ وظیفہ لگا ہواتھا؟جب آفس میں حاضر نہیں تھے توتنخواہ کس بات کی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق سٹینوٹائپسٹ کابینہ کی تنخواہ کے حوالے سے فیڈرل سروسز ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکیل محمد افضل نے کہا کہ محمد افضل کومعطلی کے دوران آفس نہ آنے کاکہاگیاتھا ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ 6 سال تک آپ کاموکل غیر حاضر رہا ،کیاحکومت سے ماہانہ وظیفہ لگا ہواتھا؟،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کاہاتھ حکومت کی جیب میں نہیں ہے ،جو آئے حکومت کی جیب سے پیسہ نکال کردے دیں ،جب آفس میں حاضر نہیں تھے توتنخواہ کس بات کی ۔
عدالت نے سابق سٹینوٹائپسٹ کابینہ محمد افضل سے 6 سال کی تنخواہ وصول کرنے کاحکم دیتے ہوئے فیڈرل سروسز ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قراردیدیا،عدالت نے محمد افضل کی فیڈرل سروسز ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے وفاق کی اپیل منظورکرلی۔

اس وقت باکو میں موجود ہوں، کینیڈا کی شہریت کے لیے اپلائی کر رکھا ہے....مجھے اپنے وطن کے لوگوں کی اوقات پتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنا حاجی نمازی ہے....حریم شاہ

’مجھے اپنے وطن کے لوگوں کی اوقات پتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنا حاجی نمازی ہے‘
لاہور019ّ: ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت باکو میں موجود ہوں، کینیڈا کی شہریت کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی ویڈیو میں نے اپلوڈ نہیں کی، میں بیرون ملک مقیم تھی، تاہم مجھے اسکا علم تھا۔ میری جس دوست کے ساتھ شیخ رشید صاحب کا نکاح متعہ ہوا ہے وہ لاہور میں موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ میری شیخ صاحب سے دو دن قبل بات ہوئی لیکن وہ مجھ سے کافی ناراض تھے، وزیر اعظم عمران خان کے متعلق کوئی بات نہیں کی، وہ ہمارے لیڈر ہیں اس لیے ان کے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتی۔ انھوں نے بتایا کہ میرا صرف ٹک ٹوک والا اکاؤنٹ آفیشل ہے۔ سوشل میڈیا پر مجھ پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے جسکا میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتی۔
انھوں نے بتایا کہ میں ہر جگہ سچائی سے مقابلہ کرونگی، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔
انھوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان سے متعلق کال ریکارڈ بالکل درست ہے، عمران خان سے متعلق دھمکیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، میرے نام سے ٹویٹر اور فیس بک پر موجود اکاؤنٹس میرے نہیں ہیں، میں اس وقت باکو میں موجود ہوں اور میں نے کینیڈا کی شہریت کے لیے اپلائی کر رکھا ہے، پاکستان واپس آؤنگی لیکن ابھی کوئی ادارہ نہیں ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صندل خٹک اور حریم شاہ کے شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل تھیں۔ تصاویر کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جب کہ صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے۔ دونوں کے حوالے سے اب مزید انکشافات سامنے آ رہے تھے کہ حریم شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ اوگی کے گاؤں نواب شاہ، شیر گڑھ میں ضرار حسین شاہ کے گھر پیدا ہوئیں۔جب کہ صندل خٹک کا تعلق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں نری پنوس سے تعلق رکھتی ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ آپ لوگ میرے بارے میں جانتے ہی کیا ہو، جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ مجھے اپنے وطن کے لوگوں کی اوقات پتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنا حاجی نمازی ہے، ہم ظاہری لبادہ اوڑھ کر پاکیزگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مجھے پتا نہیں ہے کہ ہماری قوم کے لوگ کتنے بزدل ہیں؟

پاکستان میں 40 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلہ ...پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی، تینوں زلزلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں تھے

پاکستان میں 40 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلہ
اسلام آباد : پاکستان میں 40 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلہ، پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی، تینوں زلزلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں تھے ۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق تینوں زلزلوں کا مرکز گلگلت بلتستان تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی جبکہ گہرائی 42 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز مینگورہ سے 256 کلومیٹر دور گلگت بلتستان کا علاقہ تھا ۔
زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ جبکہ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 6 سے زائد شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس شدید زلزلے کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

پیر، 30 دسمبر، 2019

منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا

منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا
کراچی: سندھ میں سی این جی کے غائب ہونے کے منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ کردیا ۔منافع خوروں نے فی کلو ایل پی جی پر تیس روپے بڑھادیے۔فی کلو ایل پی جی ایک سو بیس سے بڑھ کر ایک سو پچاس روپے ہوگئی۔ گھریلو صارفین، ٹرانسپورٹر یا کیٹرنگ کا کام کرنے والے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے سب ہی متاثر ہوئے۔سندھ بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ عوام کہتے ہیں حکومت اقدامات کرے تاکہ اس پر قابو پایا جاسکے۔

اتوار، 29 دسمبر، 2019

وزیر اعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو کہا خبردار ! عارف نقوی کو نہیں پکڑنااس نے ہمیں بڑی فنڈنگ دی ہے

’وزیر اعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو کہا خبردار ! عارف نقوی کو نہیں پکڑنااس نے ہمیں بڑی فنڈنگ دی ہے‘
اسلام آباد : اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عارف نقوی کے خلاف کارروائی کی کوشش پر ڈی جی ایف آئی اے کو ڈانٹ پلادی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نے دعویٰ کیا کہ کاروباری شخصیت عارف نقوی نے 72 ارب روپے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دینے ہیں ۔ جب ایف آئی اے آگے بڑھی اور کارروائی کی کوشش کی تو وزیر اعظم ڈی جی ایف آئی اے کو کہتے ہیں خبردار! آپ عارف نقوی کو نہیں پکڑیں گے، کیونکہ انہوں نے ہمیں بڑی فنڈنگ دی ہے۔
ڈاکٹر دانش نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کے کوئی ثبوت تو نہیں ہیں البتہ گواہ موجود ہیں اور وہ اس کے گواہ پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ سر یہ کہاں کا انصاف ہے؟
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا تھا کہ عارف نقوی نے 2013 کے انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے 60 فیصد سے زائد اخراجات ادا کیے تھے۔ عارف نقوی ابراج گروپ کے بانی ہیں اور لندن ، دبئی اور امریکہ میں ان کے خلاف فراڈ کے مقدمات چل رہے ہیں۔

ملک بھر میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا، گیس اوربجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

ملک بھر میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا، گیس اوربجلی کے شارٹ فال میں اضافہ
لاہور: ملک بھر میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا، گیس اوربجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا۔
حکام وزارت توانائی کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 3 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،سسٹم کو2 ارب48کروڑ کیوبک فٹ گیس کمی کا سامنا ہے،گیس کی مجموعی طلب 6 ارب 50 کروڑ کیوبک فٹ ہے،گیس کی مقامی پیداوار میں 59 کروڑ60 لاکھ کیوبک فٹ کمی ہے جبکہ مقامی سطح پرگیس کی پیداوار4 ارب کے بجائے 3 ارب 40 کروڑکیوبک ہے، اس لیے پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی دوتہائی کم کردی گئی. 
پاورپلانٹس کو30 کروڑ کیوبک فٹ گیس کے بجائے18کروڑکیوبک فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے۔حکام کامزیدکہناتھاکہ تربیلاڈیم سے بجلی کی پیدا وار صرف 200 میگا واٹ رہ گئی ہے اور تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے14یونٹ بندہیں جبکہ منگلا ڈیم سے بھی 200 میگاواٹ بجلی پیداہورہی ہے،پن بجلی کی مجموعی پیداوار 700 میگا واٹ تک ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس2500میگاواٹ بجلی پیداکررہےہیں،نجی شعبے کےبجلی گھروں کی پیداوار7800میگاواٹ ہے،وزارت توانائی حکام کا مزید کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کے باعث بجلی کی طلب 14ہزار میگا واٹ ہو گئی جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار11ہزار میگا واٹ ہے،ملک بھرمیں 5 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ہفتہ، 28 دسمبر، 2019

حریم نے شاہ شیخ رشید کا اپنی سہیلی سے شادی ہونے کا دعویٰ کر دیا شیخ رشید نے میری دوست سے نکاح متعہ کیا ہے۔ ٹک سٹار حریم شاہ کا تہلکہ خیز انٹرویو

”شیخ رشید نے میری سہیلی سے نکاح متعہ کیا ہے “حریم شاہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو چیٹ وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاک 
سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک ایک بار پھر سے خبروں میں خاصی سرگرم ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو میں نے یا صندل خٹک نے نہیں بلکہ ہماری تیسری دوست نے وائرل کی۔حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا،ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔تاہم اب حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔
ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ اگر شیخ ر شید نے میر دوست سے نکاح کیا ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہیں،میں نے تو ان سے نہیں کہا تھا کہ آپ کسی کو پسند کریں اور اس سے نکاح کریں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ لڑکی بھی مجھے کہہ رہی ہے کہ میری شیخ رشید سے تمہاری وجہ سے دوستی ہوئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے خود بتایا کہ میں نے نکاح متعہ کیا ہے اس بات کی میں گواہ ہوں۔
حریم شاہ نے مزید کیا کہا 
  Video : 92HD Tv ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

شیخ رشید نے میری سہیلی کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے ، حریم شاہ کا دعوی





خیال رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ نے کہا تھا کہ کہ شیخ رشید کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہماری فیملی کی طرح ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ عمران خان کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔اس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان میرے لیڈر ہیں۔اور ہم لوگ تحریک انصاف کے کارکنان ہیں۔

وزیراعظم ملک کو آئینی انداز سے چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے: سینیٹر سراج الحق

 وزیراعظم ملک کو آئینی  انداز سے  چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے: سینیٹر سراج الحق
لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ثابت ہوگیاہے کہ وزیراعظم ملک کو آئینی ، جمہوری ، پارلیمانی اقدار کے ساتھ چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے،ملک اِس وقت ایک بحران سے نکلتاہے تو دوسرے بحران کا شکارہوجاتا ہے،حکومت نے غیر ذمہ دارانہ رویوں اور طرزِ حکمرانی سے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کو مفلوج کردیا ہے، قانون سازی کی بجائے آرڈی نینس کے ذریعے ایڈہاک ازم مستحکم ہورہاہے،ملک آئینی پارلیمانی بحران کا شکارکردیا گیا ہے،ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تقرریاں نہیں ہوئیں، فوج کے سربراہ کی تقرری پر بھی حکومت نے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی انتہا کردی ہے،سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت خصوصی عدالت کے فیصلہ پر بھی حکومت نے اداروں کے درمیان احترام کی تمام حدیں پامال کردی ہیں ،اگر حکومت پہلے سے یہی موقف رکھتی تھی تو خصوصی عدالت سے اپنی پٹیشن واپس لے لیتی مگر یہ کرنے کی جرأت نہ کرسکی ،یہ حکومتی نااہلی اور بے عملی کا بین ثبوت ہے۔
 منصورہ میں جاری مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک اس وقت کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں،آئین کی حدود میں رہتے ہوئے قبل از وقت انتخابات یا لیڈر آف دی ہاؤس کی تبدیلی قابلِ قبول ہوسکتی ہے لیکن آئین سے ماوراء کوئی اقدام عوام کے لیے قابل قبول نہ ہوگا اور ہر غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی قومی قیادت، حکومت اور اپوزیشن غیر سنجیدہ رویئے ترک کریں،ملک کودرپیش خطرات اور بحرانوں خصوصاً اقتصادی بدترین صورتحال اور عوام کی حالت زار کا ادراک کریں،
قومی ترجیحات پر حکومت ، سیاست اور ریاست کا ازسرِ نومتفق ہونا قومی سلامتی کے لیے وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہحکومت نے دعویٰ کیاتھا کہ حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہے جبکہ عملاً ریاستی اور آئینی اداروں میں غلط فہمی اور ٹکراؤ بڑھتا جارہاہے،تحریک انصاف نے ریاستی اداروں کو جس طرح متنازع بنایا ہے ماضی میں اِس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا معاشرے کی رہنمائی کے لیے کردار صفر ہے،وکلا، ڈاکٹرز، عدلیہ، کے درمیان تناؤ کے خاتمہ کے لیے حکومت بروقت اقدامات کرنے میں بھی نااہل ثابت ہوئی ہے،لاپتہ افراد کی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا،ذرائع ابلاغ کی آزادی پر قدغن عائد کرنے کے خفیہ اعلانیہ اقدامات ، میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کے لیے ماحول نہ بنانا بھی حکومتی نا اہلی ہے عملاً یہ فاشزم کی طرف پیش رفت ہے،سیاسی جمہوری محاذ پر دوریاں اور تناؤ سےخطرہ بڑھتا جارہاہے،روز وعدے ،اعلانات اور پھر یوٹرن نے حکومت کو بے وقعت کردیاہے ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیاہے ، حکومت کا ہر لفظ بے اعتبار ہوچکاہے،بچے تعلیم سے بیمارعلاج سے اور مظلوم انصاف سے محروم ہے۔ اِس ساری صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے۔

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس پر لارجربنچ کے معاملے پر پیشرفت

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس پر لارجربنچ کے معاملے پر پیشرفت
اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر لارجر بنچ سے تین ججز کو الگ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد 31 دسمبر کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر لارجر بنچ سے تین ججز کو الگ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد 31 دسمبر کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس عطاء بندیال ، جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس منظور ملک کو بنچ سے الگ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرسماعت صدارتی ریفرنس کیخلاف دائر د رخواست کی سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں10رکنی فل کورٹ بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر خیبر پختونخواہ بار کونسل اور پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل، افتخار گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس ریفرنس کے ساتھ پوری وکلا ء برادری جڑی ہوئی ہے ، بینج اور بار ایک گاڑی کے دو پہیے اور جج کی مدت ملازمت عدلیہ کی آزادی سے منسلک ہے اس لئے وکلا برادری اجتماعی طور پر استدعا کررہی ہے کہ عدلیہ کی آزادی کویقینی بنا ناہوگا،۔
فاضل وکیل نے بتایا کہ ریفرنس میں جج کیخلاف ایک صفحے کا ثبوت بھی فراہم نہیں کیا گیا اس لئے میرا کہناہے کہ کوئی شخص بھی عدالت کی عزت و وقار کے ساتھ نہیں کھیل سکتا ، سوال یہ ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے صرف 17 افراد سپریم کورٹ کے جج ہیں ، کیابغیر کسی ثبوت کے ان کی عزت و وقار پر شک کیا جا سکتا ہے یہ امر واضح ہے اگر اس عدالت کی عزت نہ ہو تو معاشرے کی بھی عزت نہیں ہوگی ، کیونکہ معاشرے کا وقار عدالت کے وقار کے ساتھ وابستہ ہے، یہ کیس ہمیں احساس دلا رہا ہے ، کہ اس مقدمے سے ججوں پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ۔
ریفرنس کے حوالے سے تحقیقات کے لئے صدرمملکت صرف سپریم جوڈیشل کونسل کو انکوائری کی ہدایت کرسکتا ہے جس پرجسٹس مظہر عالم میاں خیل کاکہنا تھاکہ اس معاملے میں وکلاء کے نمائندے اور مختلف بار کونسلز ایک دوسرے کے خلاف دلائل دے رہے ہیں ۔حامد خان نے آپ سے مختلف دلائل دئیے ہیں ،تو فاضل وکیل نے کہاکہ میرا کام عدالت کے ساتھ مل کر معاملے کو سلجھا ناہے، میراکام مقدمہ جیتنا نہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ کیا آپ یہ کہناچاہتے ہیںکہ ریفرنس کا وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے آنا درست نہیں کیونکہ ریفرنس میں وزیر اعظم کی سفارش غیر متعلقہ ہے تو فاضل وکیل نے کہاکہ حکومت کو اس طرح کے معاملات میں انفارمیشن دینے کا اختیار حاصل نہیں ، بنیادی نکتہ یہی ہے کہ کسی جج کے خلاف انکوائری صرف جج ہی کر سکتے ہیں ، آئین کسی اور شخص کو کسی جج کی انکوائری کا مجاز نہیں بناتا ،جج کیخلاف انکوائری صدر نہیںبلکہ صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہی کرسکتی ہے اس لئے میرا کہنایہ ہے کہ ریفرنس کے بارے میں سپرییم جوڈیشل کونسل سے قبل انکوائری کرانادرست نہیں ہے، فاضل وکیل کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں