They are 100% FREE.

جمعہ، 31 جنوری، 2020

حکومت کو اہم کامیابی مل گئی ،پاکستان نے کرونا وائرس کی تشخیص کی قابلیت حاصل کرلی

حکومت کو اہم کامیابی مل گئی ،پاکستان نے کرونا وائرس کی تشخیص کی قابلیت حاصل کرلی
کراچی:  جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک ہزار نمونوں کی کٹس پاکستان بھجوا دیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے لیب ڈویژن کے انچارج ڈاکٹر محمد سلیمان نے بتایا کہ جاپانی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئیں کٹس جمعے کی صبح موصول ہوجائیںگی۔
انہوں نے کہا کہ جاپان کے علاوہ امریکا کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے بھی کیمیکلز پاکستان کو مہیا کیے جارہے ہیں جو کہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جرمنی، چین اور ہانگ کانگ سے ان کیمیکلز کی خریداری کے لیے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مقامی طور پر کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے۔ڈاکٹر محمد سلیمان کے مطابق اِس وقت قومی ادارہ برائے صحت تقریباً تمام وائرسز کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن چونکہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے، اس لیے اس کی تشخیص میں استعمال ہونے والے پرائمرز یا کیمیکلز پاکستان میں تیار نہیں ہورہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز قومی ادارہ برائے صحت کو پرائمرز ملنے کے بعد پورے ملک سے مشتبہ نمونے ان کے پاس پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں