They are 100% FREE.

جمعرات، 31 اکتوبر، 2019

قاتل ڈور نے 24 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ۔

قاتل ڈور نے 24 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ۔
  نوجوان حسن بدال جا رہا تھا پتنگ ڈور نے  نوجوان کو بری طرح زخمی کردیا ۔ نوجوان کو
 واہ جنرل ہسپتال پہنچایا گیا لیکن زخم شدید ہونے کی وجہ سے اس کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا
متعلقہ پولیس نوٹس لے ۔۔پتنگ بازی پر عائد پابندی کو یقینی بنائیں۔
نہیں تو یہ قاتل ڈور کسی کی بھی جان لے سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا شیخ رشید کو ٹیلیفون، ٹرین سانحے پر سرزنش

وزیراعظم عمران خان کا شیخ رشید کو ٹیلیفون، ٹرین سانحے پر سرزنش
اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا، وزیراعظم نے شیخ رشید سے ٹرین حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں، وزیراعظم نے شیخ رشید کی سرزنش کی اور ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے میں 74 قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی افسوس اوردکھ کا اظہار کیا اور حادثے سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کیں۔
دوسری جانب دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ لوگ قانون کا احترام نہیں کرتے، ٹرین میں آگ بجھانے کا آلہ لگا ہوتا ہے لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور آگ بجھانے کا آلہ چھوٹا تھا جب کہ کسی مسافرنے اس آلہ کا بھی استعمال نہیں کیا۔
شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری تبلیغی مسافروں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ریلوے کی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈرجلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔
چھوٹے اسٹیشنوں پراسکینرکا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافرکون سے اسٹیشن سے سلنڈر لیکر چڑھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 17اسٹیشنز کے علاوہ کہیں بھی سیکنکر موجود ہیں،شیخ رشید نے جاں بحق افراد کے ورثاء کے لیے 15،15لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پانچ پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔واضح رہے واضح رہے لیاقت پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین المناک حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ ٹا نوری ریلوے اسٹیشن 6 چک کے قریب ٹرین کی ائیر کنڈیشنڈ، بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی سے کم از کم 73 مسافر جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ان تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے۔

حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر ..
اسلام آباد : حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 56 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 39 پیسے کی کمی کر دی گئی، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل، مٹی کا تیل سستا کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 56 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 39 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے 2 روز قبل قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے بھجوائی گئی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے،۔پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے24 پیسے فی لیٹر مقرر کرنےجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85روپے 33 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 39پیسے فی لیٹر کمی کا مشورہ دیا گیا ہے،جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں چھ روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی۔ اب وزارت خزانہ نے اوگرا کی سمری منظور کر لی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

موقع ہے نااہل حکومت دستبردار ہو جائے، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ناجائز اور نااہل حکومت کو پاکستان پر مسلط ہونے کا حق نہیں، ملک داؤ پر لگا ہے، آزادی مارچ وطن عزیز کی بقا اور سلامتی کے لیے ہے، جمہوریت کی آزادی اور قانون کی عملداری کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
جے یو آئی( ف) کا آزادی مارچ گجرات اور پھر لالہ موسیٰ پہنچا، جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر قمر الزمان کائرہ نے مارچ کا استقبال کیا، بعد ازاں آزادی مارچ رات گئے جہلم پہنچ گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنانے کے دعوے کیے گئے، بنائے تو نہیں گھر گرائے گئے، اب بھی موقع ہے نااہل حکومت دستبردار ہو جائے، قوم کو مزید اذیت سے نجات دلائے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر سیاسی قیادت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے کا ڈراما ختم ہونا چاہیے، سیاسی قیادت کے خلاف نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں آج ایک پیج پر ہیں کہ حکومت ناجائز ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج اگر کشمیر پر بھارت نے یلغار کی ہے تو ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر کی ہے، کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

آصف زرداری کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ بڑھ گئی

آصف زرداری کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ بڑھ گئی
اسلام آباد: پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بتا یا ہے کہ آصف علی زرداری کے ہاتھوں میں رعشے کے باعث ان کی کپکپاہٹ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کرنے کے بعد تشخیصی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔آصف زرداری کے دل کے بائیں حصے میں کلاٹ بدستور موجود ہے، میڈیکل بورڈ نے تھیلیم اسکین کرنے پر غور کیا ہے، تھیلیم اسکین کے ذریعے کلاٹ کے مقام اور موجودہ حجم چیک کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دوسری شادی کرلی“ خاتون کون ہیں؟ ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردی..وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری شادی کی خبر جھوٹی نکلی، کرپشن کے الزام بھی غلط،ارشاد بھٹی کو قانونی نوٹس ارسال

” وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دوسری شادی کرلی“ خاتون کون ہیں؟ ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تجزیہ کار ارشاد بھٹی کو دوسری شادی کی جھوٹی خبر دینے پر قانونی نوٹس ارسال کردیا ۔ارشاد بھٹی نے عثمان بزدار کی دوسری شادی کی خبر دی تھی جس کے بعد سوشل میڈ یا پر اس حوالے سے خوب بحث ہوئی تھی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص اور ان خاندان کی عزت پر حرف آنے کے باعث 14روز کے اندر ارشاد بھٹی کو پچیس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ نوٹس کے مطابق جھوٹی خبر نشر کرنا پیمرا ایکٹ2007کی خلاف ورزی بھی ہے او راس قانونی نوٹس کے مطابق ارشاد بھٹی اسی نجی ٹی وی کے اسی ٹاک شومیں مذکورہ شخص سے واضح اور واشگاف الفاط میں معافی بھی مانگنا ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں
18 ویں ترمیم کے بعد وزیر اعظم 24 کلومیٹر کا رہ گیا ہے جو باہر کی دنیا کے ساتھ دورے وغیرہ کرتا ہے۔ 7، 8 ملکوں کے بعد پنجاب سب سے بڑا ملک ہے اور اس کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دوسری شادی کرلی ہے۔
ارشاد بھٹی نے عثمان بزدار کی دوسری شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس خاتون سے شادی کی ہے اس کا تعلق دریشک خاندان سے ہے اور وہ لاہور کے ڈیفنس میں بہت بڑے بنگلے میں مقیم ہیں۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس بات کا پتا اس وقت چلا جب عثمان بزدار شہباز شریف کی طرح اچانک غائب ہونے لگے ، وہ  دن میں 2، 2 چار چار گھنٹے دستیاب نہیں ہوتے۔

بدھ، 30 اکتوبر، 2019

تاجروں نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: حکومت سے معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان بھر کے تاجروں نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان بھر کے تاجروں نے ایف بی آر کی جانب سے عائد کی جانے والی شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف دوسرے روز بھی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی۔ ہڑتال کے نتیجے میں ملک بھر میں کاروبار زندگی معطل رہا اور زندگی کا پہیہ رکا رہا۔ دوسرے دن بھی ہڑتال کامیاب ہوتی نظر آئی تو حکومت نے مذاکرات کیلئے ٹیم بھیجی جس نے تاجر رہنماﺅں کے ساتھ مذاکرات کیے۔
تاجروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈکے ذریعے خریدوفروخت کی شرط پرکارروائی 31جنوری تک موخر کردی گئی ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب 
ہونے کے بعد تاجر رہنماﺅں نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تاجروں اور حکومت کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق 10 کروڑ تک کی ٹرن اوور والا تاجر ڈیڑھ فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے بجائے 0.5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس دے گا اور یہ ود ہولڈنگ ایجنٹ بھی نہیں بنے گا۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ایف بی آر میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا جس میں گریڈ 20یا 21 کا افسر تعینات کیا جائے گا۔ معاہدے میں طے پایا ہے کہ ایک ہزار مربع فٹ کی دکانیں سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے مستثنیٰ ہوں گی۔
0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5

عدالت نے کیپٹن صفد ر کی ضمانت کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

عدالت نے کیپٹن صفد ر کی ضمانت کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا
لاہور:سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے دولاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی دروخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے دولاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔سیشن عدالت نے نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت اور جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت میں صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی تھی جس دوران وکیل صفائی فراز علی شاہ نے موقف اپنایا تھا کہ مقامی عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی ،موکل کیخلاف مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے ، سیاسی انتقام کے لیے مقدمہ بنایاگیالہٰذا عدالت ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا تھاکہ کیپٹن صفدر کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے ، ان کے خلاف درج مقدمات ناقابل ضمانت ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گیریژن یونیورسٹی لاہور میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ انفارمیشن سیکورٹی کی افتتاحی تقریب

گیریژن یونیورسٹی لاہور  میں  نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی  جنس اینڈ انفارمیشن ..
لاہور   : ریکٹر نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس گلبرگ ڈاکٹرا عجاز قریشی نے آج گیریژن یونیورسٹی لاہور میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ انفارمیشن سیکورٹی کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جس کے تحت طلبا کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔
جس میں Artificial Intelligence, National Cyber Security, and information security system کورسز شامل ہیں ۔ جو موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس اور نیشنل ڈاکٹر اعجاز قریشی نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ انفارمیشن سکیورٹی نے پاکستان میں فورتھ انڈسٹریل ریولویشن کو پرموٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ہمارا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے این سی بی اے اینڈ ای کے تمام کیمپسز میں کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گاہمیں نوجوان نسل کو با اختیار بنانا ہے۔
ڈاکٹر عمران ڈائریکٹر نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی نے کہا کہ فورتھ انڈسٹریل ریو لوشن کا انعقاد لاہور میں کر دیا گیا ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ،نیشنل سائبر سیکیورٹی اور دس ہزار سے زائد طلبا کی سکل ڈویلپمنٹ پر توجہ دی جا ئے گی۔ڈاکٹر عمر فیاض نے کورسز کی تفصیلات بتائیں اور نوجوان نسل کو بہتر جاب کے مواقع ملنے کی نوید سنائی۔ اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے کثیر طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔

اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک ووٹ چوروں کا محاسبہ نہ کرلیں:اسفندیارولی

اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک ووٹ چوروں کا محاسبہ نہ کرلیں:اسفندیارولی
پشاور :عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ 31اکتوبر کو الیکشن اور ووٹ چوروں کے پیچھے جائینگے، اے این پی کپتان سے این آر او مانگ رہی ہے اور نہ ہی ہمیں این آر او کی ضرورت ہے۔
 آزادی مارچ کے حوالے سے جاری اپنے ایک وڈیو بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک ووٹ چوروں کا محاسبہ نہ کرلیں، موجودہ حکومت کے خلاف نکلنا جہاد کے مترادف ہے،مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔اسفندیارولی خان نے کہاہےکہ غریب اور متوسط طبقہ اس قابل نہیں رہا کہ وہ اپنے لیے آٹے کی بوری بھی خرید سکے،کپتان دیگر سیاسی قائدین کی کرپشن کی فکر چھوڑ کر پہلے اپنی بہن کا حساب قوم کے سامنے رکھیں ۔اے این پی سربراہ نے کہا کہ کپتان نے مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت کی تو مجھے سزا دینے کی بجائے سر عام پھانسی دے دیں ،کپتان یاد رکھیں کہ ایک دن ایسا آنے والا ہے کہ وہ ہم سے این آر او مانگے گا۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی کپتان سے نہ این آر او مانگ رہی ہے اور نہ ہی ہمیں این آر او کی ضرورت ہے۔

منگل، 29 اکتوبر، 2019

35 لاکھ نہیں تقریباً 4 لاکھ تاجر ٹیکس دیتے ہیں، حفیظ شیخ


مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ہڑتالی تاجروں سے مذاکرات کیے اور کہا کہ ٹیکس نہ دینے والے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ صرف 3 لاکھ ..92 ہزار تاجر ٹیکس دیتے ہیں، 35 لاکھ تاجر ٹیکس نہیں دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ ٹیکس نہ دینے والے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ایف بی آر کے ٹیکس نظام میں بھی بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ جو بھی زیادہ آمدنی کما رہے ہیں وہ ٹیکس دیں، باہر کے لوگ یہاں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکس کا دائرہ وسیع کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ فارن ایکسچینج میں اضافے اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، تاجر برادری ملک کے نظام کاحصہ ہے، معیشت میں بہتری ان کی مدد کے ساتھ آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کو اہم اسٹیک ہولڈرز سمجھتے ہیں، جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جس نے ملکی معاشی کارکردگی کوسراہا ہے۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ معاشی استحکام نظر آرہا ہے، ٹیکسوں کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں، حکومتی آمدن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بجٹ خسارہ کم ہو رہا ہے۔
عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے، ٹیکس آمدن بڑھنے سے قرضے واپس ادا کرسکیں گے، ایکسپورٹ بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے بجلی اور گیس پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، خوفناک بمباری کرنے پر پاک فوج کا افغان فوج کو منہ توڑ جواب

افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، خوفناک بمباری کرنے پر پاک فوج کا افغان فوج ..

افغان فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کے ذریعے چترال کی شہری آبادی اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، 6 فوجی اور خاتون سمیت 5 شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد پاک فوج کی جانب سے افغان فوج کو منہ توڑ جواب، کئی افغان چوکیاں تباہ کر دی گئیں.

چترال : افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، افغان فوج کی جانب سے خوفناک بمباری کرنے پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب، افغان فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کے ذریعے چترال کی شہری آبادی اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، 6 فوجی اور خاتون سمیت 5 شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد پاک فوج کی جانب سے افغان فوج کو منہ توڑ جواب، کئی افغان چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق افغان فوج کی جانب سے منگل کے روز پاک افغان سرحدی علاقے میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نےچترال کےگاؤ ں اروندوکی شہری آبادی کونشانہ بنایا۔
افغان سیکیورٹی فورسزنےناری ضلع سےمارٹرز،بھاری مشین گن سےفائرکیے۔ افغان فورسزکی فائرنگ سے 6فوجی اورخاتون سمیت 5شہری زخمی ہوئے جس کے بعد پاک فوج نےجوابی کارروائی میں افغان سرحدی 
چوکیوں کونشانہ بنایا۔
پاک فوج نےافغان سرحدی چوکیوں کندکسی اوردلبرکونشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کوخاصا نقصان پہنچا۔ تاہم بعد ازاں فوجی سطح پر رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ افغان فوج کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی کی گئی ہو۔ اس سے قبل بھی افغان فوج بھارتی فوج کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسی اشتعال انگیز کاروائیاں کرتی رہی ہے تاہم ہمیشہ ہی اسے پاک فوج کے ہاتھوں بھرپور پھینٹی پڑی ہے۔ خاص کر افغان فوج نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو متاثر کرنے کو ہمیشہ کوشش کی ہے تاہم اسے اپنے اس مقصد میں ہمیشہ ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ اچانک انتہائی کم ہوگئی، وجہ بھی سامنے آگئی

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ اچانک انتہائی کم ہوگئی، وجہ بھی سامنے آگئی
کراچی : پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی 2 اہم ترین سب میرین کیبلز آف لائن ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ انتہائی کم ہوئی ہے۔
. IMEWE اور SEAMEWE 4.
 نامی کیبلز پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کا 50 فیصد وزن اٹھاتی ہیں ، یہ دونوں کیبلز ایک تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی ہیں تاہم ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ خرابی کس جگہ پر ہوئی ہے۔ کیبلز میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت تک مسائل کا سامنا رہے گا جب تک ان کا فالٹ دور نہیں کردیا جاتا۔
انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پی ) کا کہنا ہے کہ وہ دوسری سب میرین کیبلز پر لوڈ شفٹ کررہے ہیں جس کے باعث سپیڈ میں بہتری آجائے گی لیکن جب تک مذکورہ بالا کیبلز ٹھیک نہیں ہوجاتیں تب تک مسائل موجود رہیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے کیلئے 6 سب میرین کیبلز لگائی گئی ہیں جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔ مثال کے طور پر عمان کو ہی دیکھ لیں جو پاکستان کے مقابلے میں بہت ہی چھوٹا سا ملک ہے لیکن اس کی سب میرین کیبلز کی تعداد ہم سے کہیں زیادہ ہے۔

کارکنان جشن نہ منائیں، نہ ہی مٹھائیاں تقسیم کریں، نوازشریف کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں، نوازشریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، اللہ تعالیٰ قائد نوازشریف کومکمل صحت یاب فرمائیں۔ صدر(ن) لیگ شہبازشریف کا کارکنان کیلئے پیغام

کارکنان جشن نہ منائیں، نہ ہی مٹھائیاں تقسیم کریں، شہبازشریف کی اپیل
لاہور:  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ جشن نہ منائیں اورمٹھائیاں تقسیم نہ کریں، نوازشریف کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں، نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے،اللہ تعالیٰ قائد نوازشریف کومکمل صحت یاب فرمائیں۔ صدر(ن) لیگ شہبازشریف نے پارٹی قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت پر اپنے بیان میں کہا کہ قائد نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے۔
نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے۔ قائد نوازشریف کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے قائد نوازشریف کو مکمل صحت یاب فرمائیں۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا کہ کارکنان سے اپیل ہے کہ جشن نہ منائیں اور مٹھائیاں تقسیم نہ کریں۔
قوم اور کارکنوں سے نوازشریف کیلئے دعائیں جاری رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہی ہفتے کو سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پر عبوری ضمانت کی تھی۔
عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا 8 ہفتوں کیلئے معطل کردی ہے، نوازشریف کی ضمانت آٹھ ہفتوں کے لیے منظورکی گئی، نواز شریف کو 20 ،20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سے رابطے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نوازشریف کا علاج 8 ہفتوں میں مکمل نہ ہوا تو مزید ضمانت کیلئے ایگزیکٹو اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے۔
اسی طرح عدالت کے طلب کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب آج خود پیش ہوئے اور عدالت کو جیلو ں میں قید قیدیوں اور نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ عثمان بزدار نے عدالت کو بتایا کہ میں نے 8 بار پنجاب کی جیلوں کا دورہ کیا اس دوران میں نے 600 قیدیوں کے خود جرمانے اداکیے اور ساڑھے 4 ہزار قیدیوں کو فائدے پہنچائے۔ عدالت کو ایم ایس سروسز ہسپتال اور ان کے ذاتی معالج نے بھی نوازشریف کی حالت کو خطرناک قرار دیا۔
تاہم عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پردائردرخواستوں پرسزامعطلی اورضمانت کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی مرکزی اپیل پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔ جج ویڈیو سے متعلق متفرق درخواستوں پر نیب کو تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آج مرکزی اپیل اور دیگر درخواستیں بھی مقرر تھیں۔ فرض کریں اگر ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے فیصلہ کالعدم ہوتا ہے۔ تو ایسی صورت میں صرف العزیزیہ نہیں فلیگ شپ کا فیصلہ بھی کالعدم ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں