They are 100% FREE.

اتوار، 31 مئی، 2020

سانگھڑ میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گر گئی بجلی گرنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی.. 2 مزدور جاں بحق

سانگھڑ میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گر گئی
سانگھڑ: سانگھڑ میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گر گئی، بجلی گرنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ کی زد میں آ کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ میں ایک پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پٹرول پمپ زیر تعمیر تھا اور اس کی چھت پر مزدور سو رہے تھے، جب آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
آسمانی بجلی گرنے کے باعث زیر تعمیر پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر چھت پر سو رہے 2 مزدور بری طرح جھلس گئے۔ جھلس جانے والے مزدوروں کو فوری ہسپتال لے جایا گیا، تاہم تب تک وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔ یہاں واضح رہے کہ محکمہ موسمیات میں آئندہ روز کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفانی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔

ہفتہ، 30 مئی، 2020

سپریم کورٹ: پشاور بی آر ٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقرر



سپریم کورٹ میں پشاور بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کے پی حکومت کی اپیل پر بینچ بنا دیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 3 جون کو کیس کی سماعت کا آغاز کرے گا۔

پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

پہلی سے بارہویں جماعت تک کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا...سندھ حکومت


پہلی سے بارہویں جماعت تک کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا
کراچی: سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پہلی سے بارہویں جماعت تک کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا۔نویں اور گیارہویں کے امتحانات میں فیل اور غیر حاضر طلبا کو بھی پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے۔کسی امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پانچ مرتبہ ڈرافٹنگ کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی کمیٹی نے تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تجاویز منظوری کے لیے وزیر تعلیم سندھ کو ارسال کردی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ رواں سال کوئی امتحان نہیں ہوگا۔دسویں، بارہویں جماعت اور ٹیکنیکل بورڈ سمیت کسی امتحان کے پوزیشن ہولڈر کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے طلباء کو فرسٹ ایئر اور دسویں جماعت کے طلباء کو نویں جماعت کے نمبرز کے ساتھ مزید تین فیصد نمبر بڑھا کر پاس کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نویں اور گیارہویں جماعت کے فیل اور غیر حاضر طلبا کو پاسنگ مارکس دے کر پاس کر دیا جائے گا۔کمیٹی نے نویں سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت میں طلبا کو پروموٹ کرنے کی تجویز دی۔آئندہ سال امتحانات میں دسویں اور بارہویں جماعت میں طلبہ جو نمبر حاصل کریں گے وہی ان کے نویں اور گیارہویں جماعت کے نمبرز ہونگے۔یہ تجاویز میٹرک ،انٹر سمیت ٹیکنیکل بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے تمام بورڈز کے لیے دی گئی۔

سندھ بھر میں سالانہ امتحان میں 9 لاکھ طلبہ شریک ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ 7 مئی کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے بورڈ امتحانات کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ وزیرتعلیم نے بتایا تھا کہ اگلی جماعت میں پروموشن گزشتہ نتائج اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ چھٹیوں کوموسم گرما کی تعطیلات سمجھا جائے۔ اگر کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا تو تعلیمی ادارے جون میں دوبارہ کھل جائیں گے۔ تا ہم حکومتی فیصلوں کو بعد میں اسکول مالکان کی جانب سے ماننے سے انکار بھی کر دیا گیا تھا اور ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اسکول کھول دیں۔ 

کورونا ‘برطانیہ کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان

کورونا ‘برطانیہ کا پاکستان کے لیے امداد کا اعلان

برطانیہ نے کورونا وائرس سے جنگ اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پاکستان کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹڈی دل کے حملوں سے خوراک کی قلت اور اربوں روپے نقصان کا خطرہ

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کی مضبوط دوستی کی نشانی کے طور پر برطانیہ پاکستان کو کورونا وائرس سے جنگ کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈز کی مزید امداد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے انٹرنیشنل لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان نے معیشت کی بحالی کےساتھ ضرورت مندوں کی صحت اور حفاظت کا بھی خیال رکھا ہے۔

جہانگیر ترین، خسرو بختیار سمیت سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

22 جون کو طیارہ حادثہ کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے، غلام سرور ..

Current Time 0:54
Duration 2:15
Loaded: 87.97%
 
جہانگیر ترین، خسرو بختیار سمیت سب کیخلاف کاروائی ہونی چاہئے، غلام سرور



وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت جن جن کے نام شوگر کمیشن رپورٹ میں سامنے آئے ہیں سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ان خیالات کا اظہار جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے دوستی تعلق اپنی جگہ،  لیکن اگر جہانگیر ترین نے غلط کیا ہے تو ان سے حساب لیناچاہیے  کمیشن کو سب کا احتساب کرناچاہیے ۔۔           

Video : geonews                     


 

 



جمعہ، 29 مئی، 2020

امریکہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ایک شخص کی موت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی ہوائیاں اُڑ گئیں

امریکہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ایک شخص کی موت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی ہوائیاں اُڑ گئیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں لاکھوں جانیں گنوا کر سیاہ فام باشندوں کو آزادی تو مل گئی لیکن اب بھی وہاں سیاہ فاموں کے خلاف منافرت کے ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ انسانیت کانپ اٹھتی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی ایک ایسا ہی انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے اب پورے امریکہ میں آگ لگی ہوئی ہے۔میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیپولیس میں پیش آیا جہاں پولیس کی حراست میں ایک سیاہ فام شہری کی موت واقع ہو گئی۔اس بدقسمت 46سالہ سیاہ فام شہری کا نام جارج فلوئیڈ تھا جسے پولیس آفیسرز نے ایک ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا۔ اس ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر اوندھے منہ گرا دیا گیا اور ایک سفید فام پولیس آفیسر نے اس کی گردن پر گھٹنا رکھ دیا جس سے اس کا سانس بند ہو گیا۔ پاس موجود لوگوں میں سے کسی نے اس واقعے کی ایک ویڈیو بناڈالی۔ ویڈیو میں جارج فلوئیڈ پولیس آفیسر سے کہہ رہا ہے کہ ”مجھے سانس نہیں آ رہا۔۔۔ مجھے مت مارو۔“ پاس موجود لوگ بھی پولیس آفیسر سے کہتے ہیں کہ وہ حرکت نہیں کر رہا، اس کی گردن سے گھٹنا ہٹا لو لیکن آفیسر بدستور گھنٹے سے جارج کی گردن کو دبائے رکھتا ہے جس سے وہ بے ہوش ہو جاتا ہے۔
بے ہوشی کی حالت میں ہی جارج کو سٹریچرپر اٹھا کر ایمبولینس میں ڈالا جاتا ہے اور ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے لیکن تب تک اس کی موت واقع ہو چکی ہوتی ہے۔ یہ قضیہ کچھ اس طرح شروع ہوا تھا کہ جارج فلوئیڈ نے مبینہ طور پر20ڈالر کا جعلی نوٹ مذکورہ ہوٹل پر چلانے کی کوشش کی تھی جس پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس آئی تو جارج ہوٹل کے سامنے ہی اپنی گاڑی پر بیٹھا ہوا تھا جہاں سے پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد جو ہوا وہ آپ سن چکے ہیں۔

جارج فلوئیڈ کے ساتھ پولیس کی اس بربریت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی تو لوگ ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کے منتظمین نے مظاہرین کو پرامن رکھنے اور کورونا وائرس کے باعث سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی پر عمل کرانے کی کوشش کی لیکن معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل گیا اور مظاہرین نے پولیس سٹیشنز اور پولیس کی گشت کرتی گاڑیوں پر حملے شروع کر دیئے۔ اب تک مظاہرین تین پولیس سٹیشنز کو آگ لگا چکے ہیں اور پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔اب ان مظاہروں کا دائرہ منیسوٹا سے نکل کر دیگر کئی ریاستوں تک پھیل چکا ہے اور جگہ جگہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی خبریں آ رہی ہیں۔ پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراﺅ کیا جا رہا ہے۔ اب تک ان مظاہروں میں درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں اور 70سے زائد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

جارج فلوئیڈ کی موت پر منی پولیس کے میئر کا کہنا تھا کہ ”جو ہوا بہت غلط ہوا۔ امریکہ میں سیاہ فام ہونے کا مطلب موت کی سزا نہیں ہونا چاہیے۔“ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے ایرک گارنر کی یاد تازہ ہو گئی ہے جسے اسی طرح 2014ءمیں پولیس نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ایرک کی موت کے بعد ’بلیک لائف میٹرز‘ یعنی سیاہ فاموں کی زندگیاں بھی اہمیت رکھتی ہے کے نام سے ایک تحریک شروع ہوئی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے جارج فلوئیڈ کے قتل میں ملوث چار پولیس آفیسرز کو نوکری سے نکال دیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم صدر ٹرمپ اس معاملے میں شہر کے میئر پر برس پڑے ہیں اور دھمکی دے دی ہے کہ اگر انہوں نے حالات کنٹرول نہ کیے تو وہ نیشنل گارڈ بھیج کر شہر کا کنٹرول خود سنبھال لیں گے۔

عمران خان حکومت نے جسمانی معذور لوگوں کا 2 فیصد کوٹا آرڈینس کے ذریع ختم کر دیا

ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں حکمران سو رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں حکمران سو رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں حکمران اب تک سو رہے ہیں، تحریک انصاف کی سیاست انارکی اور انتشار پر مبنی ہے۔

 حیدرآباد سے جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ٹڈی دل گزشتہ برس سے ملک کی فصلوں اور ہریالی پر حملہ آور ہیں اور حکومت نے کل وارننگ جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹڈی دل کے حملوں سے خوراک کی قلت اور اربوں روپے نقصان کا خطرہ

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب سے نہ تو کورونا کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی ٹڈی دل ختم ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تحریک انصاف عوام کو قانون توڑنے پر اکسا رہی ہے، انتشار پھیلا تو پھر کوئی نہیں بچےگا۔

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا
لاہور :پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے مہنگا کردیا ہے، نئی قیمت کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 سے بڑھ کر925 روپے کا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب فلورملزایسوسی ایشن عبدالرؤف مختار کا کہنا ہے کہ آٹے کے فی تھیلے کی قیمت میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا۔

جنوبی پنجاب میں 20 کلو تھیلے کی قیمتوں میں 50 سے 60 روپے فی تھیلا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سنٹرل پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1600 روپے فی من ہے۔ اس لیے زائد نرخوں پرگندم خرید کر سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی ممکن نہیں۔ جس کے باعث اب آٹے کی 20 کلو کے تھیلے کی نئی قیمت ایکس ملز نرخ 900 روپے، اور ریٹیل قیمت 925 روپے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی نئی فصل کی نقل وحمل پر پابندی اور فلور ملوں کے سٹاک کو سرکاری تحویل میں لینے کے باعث آٹے کی صورتحال خراب ہوئی۔

کیونکہ فلور ملوں کے پاس72 گھنٹے کا بھی گندم کا سٹاک موجود نہیں۔ اگر حکومت چاہتی ہے کہ فلو ملز سرکاری نرخوں پر آٹا فروخت کریں تو پھر حکومت کو فلور ملز کو گندم کا اجراء یقینی بنانا ہوگا۔ دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری سطح پر پنجاب میں گندم کی خرید کا گزشتہ10برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور پہلی مرتبہ محکمہ خوراک نے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید کی حد عبورکر لی ہے جس کے بعد صوبے کے پاس مجموعی طور پر 43لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں جو صوبے کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وافر ہوں گے۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اس اہم کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ اب فوری طور پر فلور ملز اور سیڈ کمپنیوں کو گندم کی خرید میں مدد فراہم کی جائے تاکہ اس شعبے میں بھی گندم ضرورت کے مطابق موجود ہو۔اسی طرح صوبہ کے پی کے کے لئے گندم کی فراہمی کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی جائے جس میں دونوں صوبوں کے خوراک کے محکموں اور چیف سیکرٹری صاحبان کو آن بورڈ لیا جائے تاکہ کہیں کوئی کنفیوژن نہ ہو۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سیکرٹری خوراک کو یہ ہدایت بھی کی کہ کل ہی پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن سے اجلاس منعقد کیا جائے جس کے بعد محکمہ خوراک اور فلور ملز کی مشاورت سے ہر ڈویژن میں ضلعی انتظامیہ آٹے کی قیمت کا تعین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صوبے بھر کے بارڈر سیل رکھے جائیں تاکہ سمگلنگ کو روکا جا سکے جس سے گندم کی قیمت نیچے آ سکتی ہے۔

وفاقی حکومت نے دفتری اوقات کارمیں تبدیلی کر دی ، نوٹی فیکیشن جاری

وفاقی حکومت نے دفتری اوقات کارمیں تبدیلی کر دی ، نوٹی فیکیشن جاری
اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی جبکہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ملازمین کے دفتری اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
 پیر سے جمعرات کو وفاقی اداروں سے منسلک ملازمین ی ڈیوٹی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی ، جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق اوقات کار فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔ یہ بات بھبی قابل غور رہے کہ عید قبل پنجاب حکومت کی جانب سے مارکیٹیوں اور بازاروں کے اوقات کاربھی بڑھا دیئے گئے تھے۔ تاہم لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے 31 مئی کوکابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

مارکیٹوں کے نئے وقات کار شام 5 بجے سے بڑھا کررات10بجے تک ہوں گے، اوقات کار بڑھانے کا باضابطہ اعلان کردیا کیا گیا تھا ۔

وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے نئے اوقات کار سے متعلق اپنے بیان میں باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے ہیں، اوقات کار بڑھانے کا اطلاق آج سے عید الفطر تک ہوگا۔ وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں اورشاپنگ مالز کے نئے اوقات کار شام5 بجے سے بڑھا کررات 10بجے تک کردیے گئے ہیں۔

مزید برآں میاں اسلم اقبال نے ماڈل بازار جوہر ٹاؤن کے دورہ میں کہا کہ یہ درست ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی بندش سے پولٹری کی صنعت کو نقصان ہوا ہے ہم اس انڈسٹری کو چلائیں گے اور کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے، پولٹری انڈسٹری کو فروغ دیں گے اور اسکے تحفظات دور کئے جائیں گے، ہم ان کے ساتھ ہر وقت بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز اور اموات کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی

پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز اور اموات کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد بڑھ کر2636 تک پہنچ گئی ہے، 157مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جبکہ57 مریض انتقال کرگئے، پچھلے 24 گھنٹے میں اموات اور نئے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ رپورٹ ہوئی، نئے کیسز کی تعداد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
 معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پچھلے24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ کیسز 2636 رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر 60 لاکھ لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 3 لاکھ 62 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ کل کیسز میں43 فیصد مریض جو25 لاکھ بنتے ہیں، یہ بالکل مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے، پاکستان میں 64 ہزار کیسز میں35 فیصد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ اموات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 57 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

ہم کہہ سکتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کیسز، وینٹی لیٹرز پر 157مریض ہیں، جو سب سے زیادہ تعداد ہے، اسی طرح اموات کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وباء پھیل رہی ہے۔ وینٹی لیٹر پر کسی کے ہونے کا مطلب کہ وہ شدید بیمار ہے، پھیپھڑے کام نہیں کررہے، وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی 90 فیصد تعداد ریکور نہیں کرسکتی۔ کیسز کی بڑھتی تعداد سے دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وباء سے نمٹنے کیلئے ہمارے ہسپتالوں میں بیڈز بھی دستیاب ہیں، 18سے 20 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا ک ہم نے ایک سسٹم بنایا ہوا ہے کہ مختلف شہروں اور ہسپتالوں میں بیڈز اور سہولیات کو جانچا جاسکتا ہے۔ اس سسٹم کو کل میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔یہ ایک نیا وائرس تھا، جس کی وجہ سے حکومت نے احتیاطی اور سخت طریقہ اپنایا گیا۔

اس سے غلط فہمیاں اور مشکل صورتحال بھی پیدا ہوئی۔ حکومت نے کورونا سے فوت ہونے والوں اور ان کی تدفین کیلئے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ چونکہ ابھی تک میت سے زندہ انسانوں میں وائرس منتقل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس لیے پرانے ہدایت نامے میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ان چیزوں کو میں لوگوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، کیونکہ انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو اگرمیت کی ہنڈلنگ یا تدفین مذہبی طریقے سے نہ ہو، تو ہمارے معاشرے میں بڑا غم وغصہ ہوتا ہے۔

اگر کوئی کورونا مریض انتقال کرجائے تو جو لوگ میت کو ہینڈل کررہے ہیں، ان کو چاہیے کہ ان تمام تراحتیاطی تدابیر پر عمل کریں، جو ہم زندہ مریض کے وقت کرتے ہیں، میت کو چھونا نہیں ہے، لیکن لوگ جذباتی ہوجاتے ہیں، میت کو چومتے ہیں، اس کی ممانعت ہے، دستانے اور لباس پہننا ضروری ہے۔ میت کوغسل دینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ احتیاطی طریقے سے میت کو غسل دیا جاسکتا ہے، کوشش کریں کہ پانی کے چھینٹے نہ اڑیں۔میت کو قبر تک ٹرانسفر کرنا، جنازہ اور قبر میں اتارنے تک کے عمل میں احتیاطی تدابیر اپنانا بڑی ضروری ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں