They are 100% FREE.

جمعہ، 22 مئی، 2020

طیارہ حادثہ میں صدر بینک آف پنجاب معجزاتی طور پر محفوظ رہے

طیارہ حادثہ میں صدر بینک آف پنجاب معجزاتی طور پر محفوظ رہے
کراچی :کراچی طیارہ حادثہ میں ظفر مسعود صدر بینک آف پنجاب معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق آج کراچین میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاہم ایسے میں کچھ اچھی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ حادثے میں کچھ لوگ معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔
Image may contain: 1 person
اسی حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ دعائیں کرتے جائیں معجزات ہوتے ہیں۔ ظفر مسعود صدر بینک آف پنجاب فلائٹ 308 کے مسا فروں میں شامل تھے۔طیارہ کریش ہونے کے باوجود اللہ تعالی نے ان پر رحم کیا ہے۔ اسپتال میں ہیں مگر خطرے سے باہر ہیں کامران خان کے مطابق ان کے قریب ترین شخصیات نےاس بات کی تصدیق کی ہے۔

دعائیں کرتے جائیں معجزات ہوتے ہیں فلائٹ 308 کے مسا فروں میں شامل تھے ظفر مسعود صدر بینک آف پنجاب طیارہ کریش ہونے کے باوجود اللہ تعالی نے ان پر رحم کیا ہے ہسپتال میں ہیں مگر خطرے سے باہر ہیں الحمدللّٰہ ان کے قریب ترین شخصیات نے مجھے بتایا

View image on Twitter

736 people are talking about this
۔
جب کہ پی آئی اے نے طیارے میں سوار مسافروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، 99 مسافروں میں 51 مرد مسافر، 31 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں۔ سینئرصحافی انصارنقوی کا نام بھی مسافروں میں شامل ہے۔ حادثے کا شکار طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست میں میں یاسمین اکبانی، فروا علی، ارمغان علی، فوزیہ ارجمند، فتح الہٰی، رحیم زین، کاشف، شبیر احمد، رضوان احمد، بلال احمد، عابد زارا، فاطمة الزہرا، محمد طارق ، محمد وقاص، اقراء شاہد، خالد شیر دل و دیگر شامل ہیں۔
اسی طرح کیپٹن سجاد گل طیارے کو اڑا رہے تھے، ان کے ساتھ آفیسر عثمان اعظم تھے۔ فرید احمد چودھری، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان، ایئرہوسٹس مدیحہ ارم، آمنہ عرفان، عاصمہ شہزادی، عملے کے تمام لوگوں کا تعلق لاہور سے ہے۔جناح گارڈن میں طیارے کے ملبے سے 20 مسافروں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ جہاز کے ملبے کے مقام سے5 سال کے بچے اورایک شخص لی لاش نکال لی گئی ہے۔ زخمی مسافروں کو ایمبولینسز میں ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں