They are 100% FREE.

بدھ، 20 مئی، 2020

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کے لئے پہلی پرواز روانہ

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کے لئے پہلی پرواز روانہ
دبئی : عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے لئے پہلی پرواز روانہ کردی گئی۔اماراتی حکام کے مطابق پرواز انسانی بنیاد پر فلسطین میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان پہنچانے کے لیے بھیجی گئی جس میں فلسطینی عوام کے لیے طبی امداد کا سامان پہنچایا گیا۔اماراتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ انسانی بنیاد پر کارگو فلائٹ 19 مئی کو ابوظہبی سے تل ابیب بھیجی گئی۔
پرواز میں کوئی مسافر شامل نہیں تھا اور اس میں 14 ٹن سامان پہنچایا گیا۔مصر اور اردن کے سوا کسی عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات نہیں ہے تاہم اب متحدہ عرب امارات نے انسانی بنیادوں اسرائیل کے لئے بھیجی ہے۔گذشتہ ہفتے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی وزارت صحت نے کہاہے کہ ملک میں کورونا کے مزید 14 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار529 ہوگئی ہے۔
متاثرین میں 66 کی حالت خطرے میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید متعدد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 260 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں کرونا کے مزید 13 مریض سامنے آئے ۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کورونا کے 11 ہزار956 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں4312 اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے 66 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 57کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار 98 اور ہلاکتیں 3 لاکھ 20 ہزار 180 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے برازیل امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں