They are 100% FREE.

ہفتہ، 23 مئی، 2020

پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر اتوار کو ہوگی

پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل اتوار کو ہوگی
کراچی : پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل اتوار کو ہوگی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ پاکستان میں مطلع صاف تھا، چمن اور پسنی میں چاند نظر آیا، جس کے باعث کل 24 مئی بروز اتوار کو عیدالفطر ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کا انعقاد محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، زونل کمیٹی ممبران، بحریہ کے ماہرین بھی شریک ہوئے جبکہ تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔
ملک بھر میں ڈویژنل اور زونل رویت کمیٹیوں کو کہیں سے بھی چاند کی شہادت نہیں ملی۔ لیکن پسنی، چمن اور جیوانی کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کو بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لیکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پاکستان میں مطلع صاف تھا، چمن اور پسنی میں چاند نظر آیا، جس کے باعث کل 24 مئی بروز اتوار کو عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شوال کے چاند کا فیصلہ کرنے کیلئے آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ پاکستان میں بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا، چمن میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نے بتایا اعتکاف میں بیٹھے 15 افراد نے چاند دیکھا۔ پسنی میں چاند دیکھنے کی چاند شہادت موصول ہوئی، اسی طرح متعدد مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
اسی طرح کافی مقامات سے بھی ایک دو شہادتیں آئیں جن کا ہم نے اعتبار نہیں کیا۔ لیکن جہاں سے درست شہادتیں موصول ہوئیں، ان کو قبول کیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل پسنی سے سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد افراد کو چاند کی شہادتیں موصول ہونے کی تصدیق کی۔ پسنی کی مسجد کے امام نے بھی چاند دیکھا ، گوادر، چمن، لورالائی، اور تھر سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں 7 بج کر 45 منٹ پر چاند دیکھا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر سے پوچھ لیں، ان کو بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ پسنی کی مسجد کے امام نے بھی چاند دیکھا ہے، اور کل عید کا اعلان بھی کیا ہے۔ اسی طرح گوادر، چمن، لورالائی، اور تھر سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ چمن سے چاند دیکھنے کی 3 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں