They are 100% FREE.

جمعرات، 21 مئی، 2020

ن لیگی رہنماعطااللہ تارڑ میں کورونا وائرس کی تصدیق

ن لیگی رہنماعطااللہ تارڑ میں کورونا وائرس کی تصدیق
لاہو ر(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب تک مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اور اب مہلک وائرس کورونا نے پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنما عطا اللہ تارڑ
کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔عطا اللہ تارڑ میں آج کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے تمام افراد جن کے ساتھ میرا گزشتہ چند دنوں میں رابطہ ہوا ہے ان سے کہوں گا کہ وہ حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے سب سے اپنے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔عطا اللہ تعالی مسلم لیگ ن کے متحرک رہنما ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان کا درجنوں لوگوں سے رابطہ ہوتا ہے جن میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما بھی شامل ہیں تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ گزشتہ کچھ روز میں عطا اللہ تارڑ سے ملاقات کرنے والوں میں کون کون سے لیگی رہنما شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں