They are 100% FREE.

جمعرات، 21 مئی، 2020

ریلوے آن لائن ٹکٹ بکنگ میں خرابی، شیخ رشید کا مختلف اسٹیشنوں پر بکنگ کے لئے ایک کھڑکی کھولنے کا اعلان

ریلوے آن لائن بکنگ نظام میں خرابی آگئی، شیخ رشید
لاہور: ریلوے کی آن لائن بکنگ میں خرابی کے بعد وفاقی
 وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے مختلف اسٹیشنوں پر بکنگ کے لئے ایک کھڑکی کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا آن لائن سسٹم صحیح کام نہیں کر رہا، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ مخصوص اسٹیشنوں پر ٹکٹ بکنگ کی کھڑکیاں کھول دی جائیں۔
شیخ رشید نے بتایا ہے کہ راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور اور کوئٹہ میں بکنگ والی کھڑکی کھول دی جائے گی جس کے بعد عوام وہاں سے با آسانی ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

ٹرینوں کی ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے اہم اعلان.

92 people are talking about this
 شیخ رشید نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ کھڑکی کھولنے کے بعد تمام ایس او پیز کے مطابق کام کیا جائے گا۔
لیکن ساتھ ہی ساتھ شیخ رشید نے عوام کے نام بھی پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود کورونا سے بچنا ہے۔
اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ خود بھی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اسٹیشن پر آئیں۔ شیخ رشید نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کے افسر سے لے کر مزدور تک عوام کی خدمت میں موجود ہیں، ہم ہر ممکن طریقے سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے محکمہ ریلوے کو بھی ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے 30 سے 31 ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔
چونکہ دو مہینوں سے ٹرینیں نہیں چل رہی تھیں، اس لئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سفر کرنے سے محروم تھی، اب جیسے ہی ٹرینیں چلانے کی اجازت ملی ہے، لوگوں کا طوفان سفر کرنے کے لئے آ گیا ہے جس کے بعد ریلولے کا آن لائن بکنگ سسٹم کریش کرگیا ہے۔ آئن لائن سسٹم کی خرابی کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے مختلف اسٹیشنوں پر بکنگ کے لئے ایک کھڑکی کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور اور کوئٹہ میں بکنگ والی کھڑکی کھول دی جائے گی اور عوام وہاں سے با آسانی ٹکٹ حاصل کر سکیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں