They are 100% FREE.

منگل، 19 مئی، 2020

دھوپ اور تازہ ہوا سے کورونا وائرس پھیلنے کی رفتارکم ہوتی ہے

دھوپ اور تازہ ہوا سے کورونا وائرس پھیلنے کی رفتارکم ہوتی ہے
لندن : برطانوی حکومت میں سائنس کے اہم مشیروں نے انکشاف کیا ہے کہ دھوپ اور تازہ ہوا سے کورونا وائرس پھیلنے کی رفتارکم ہوتی ہے۔ اسی لئے برطانیہ میں جاری طویل لاک ڈاؤن کے بعد ورزش ، مچھلی پکڑنے اور گالف کھیلنے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اب اس کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔ ایس اے جی ای ( برطانیہ سائنٹفک یڈوائزری گروپ برائے ایمرجنسی کے اہم مشیرڈاکٹر ایلن پین نے بتایا ہے کہ باہر کی تازہ ہواا اور دھوپ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم جبکہ اس کو موثر انداز میں روکا جا سکتا ہے۔
اس لئے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دے کر نقصان نہیں ہوگا۔ کسی کمرے یا عمار ت میں کورونا کے پھیلنے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ اس لئے لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت دےکر فاصلے رکھنے کی حوصلہ افزائی پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بات بھی قابل غور رہے برطانیہ 244,995 کیسز کے ساتھ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار سے زائد ہوگئی۔
پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد48 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ ان میں سے تین چوتھائی کے قریب متاثرین امریکہ میں موجود ہیں اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں