They are 100% FREE.

جمعہ، 22 مئی، 2020

وزیرِ ہوابازی نے طیارے میں سوار 90سے زائد مسافروں کی شہادت کی تصدیق کردی طیارہ حادثے میں 90سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 8کریو کے ارکان بھی شامل ہیں: غلام سرور خان

وزیرِ ہوابازی نے طیارے میں سوار 90سے زائد مسافروں کی شہادت کی تصدیق ..
کراچی : وزیرِ ہوابازی نے طیارے میں سوار 90سے زائد مسافروں کی شہادت کی تصدیق کردی، وفاقی وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان نے کراچی میں پی آئی اے کے گرنے والے طیارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے وقت تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوا جس میں 90سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 8کریو کے ارکان بھی شامل ہیں۔
وزیرہوابازی نے کہا کہ حادثے کی ٹحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس حادثے پر بہت افسوس ہے اور انکی ہمدردیاں شہید ہونے والے مسافروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
وزیرِ ہوابازی نے مزید کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم تین گھٹے کے اندر ساری صورتحال واضح کردی گی اور تمام معلومات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقع پر میں انتہائی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ دوسری جانب طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد پرندوں سےبھی ٹکرایا تھا، لینڈنگ گیئرخراب ہونے پر پائلٹ طیارے کو لینڈنگ کیلئے نیچے لائے، اسی دوران طیارے کے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہو گئے، انجنوں سےکم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجن بند ہونے کے کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرارنہ رکھ سکا، اس موقع پر پائلٹ نے مے ڈے کی کال بھی دے دی، طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس وقت طیارہ مکانات سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کررہا تھا۔ علاوہ ازیں پی آئی اے کی حادثے کی شکار فلائٹ کا بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسس مل گیا ہے، کوئیک ایکسس میں ایئرٹریفک اور کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے، کوئیک ایکسس امداری کارکن کو ریسکیو سرگرمیوں کے دوران ملا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسس مل گیا ہے۔ جس کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کوئیک ایکسس ریکارڈر میں ایئرٹریفک کنٹرول روم کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ کوئیک ایکسس رکارڈر امداری کارکن کو ریسکیو سرگرمیوں کے دوران ملا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں