They are 100% FREE.

جمعہ، 22 مئی، 2020

کراچی طیارہ حادثہ,نوجوان نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

وہ نوجوان جس نے طیارے سے چھلانگ لگادی، اب وہ کہاں ہے؟
کراچی : پی آئی اے کے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے سے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ  جب نیچے گرا تو ایک نوجوان نے کھڑکی توڑ کر اس میں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید  غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زبیر نامی نوجوان نے طیارے میں سے چھلانگ لگا دی تھی جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوا اور اس کی جان بچ گئی۔
طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے والے نوجوان محمد زبیر کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے  وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ  سمیت سرکاری افسران کے ہمراہ خوش قسمت نوجوان کی عیادت بھی کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں