They are 100% FREE.

اتوار، 24 مئی، 2020

وزیراعظم عمران خان نے امیرِقطر کی شکایت پر وزراء کو جھاڑ پلا دی

وزیراعظم عمران خان نے امیرِقطر کی شکایت پر وزراء کو جھاڑ پلا دی
اسلام آباد : گذشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں غصے میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے تھے۔دنیا کے بہترین ائیرپورٹس ہم چلا رہے ہیں اور پاکستان میں بھی اس حوالے سے سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے لیکن آپ کے لوگوں نے ہمیں گھاس نہیں ڈالی۔
تو وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر بہت غصہ کیا کہ میں باہر جا کر بادشاہوں کی منتیں کر ے سرمایہ کاری پاکستان میں لاتا ہوں۔لیکن جو بیوروکریٹس بیٹھے ہیں ان کی وجہ سے سارے پراجیکٹس رک جاتے ہیں۔عامر متین کا کہنا تھا کہ ہارون رشید بھی انہی وجوہات کی وجہ سے چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم اب عمران خان نے ایک کمیٹی بنانے کا کہہ دیا جو انہیں اگلے پچھلے تمام منصوبوں اور معاہدوں سے متعلق بتائے۔
واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے کئی اہم فیصلے کیے۔فیصلہ کیا گیا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث کسی رکن پارلیمنٹ کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کے تحت منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث کسی رکن نے پارلیمنٹ کو پروڈکشن آرڈر پر رہا نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے دورے کے حوالے سے بھی ارکان کو اعتماد میں لیا کہ وہ اس ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ امریکہ کے دورے کے دوران سفارتخانے میں قیام کریں گے اور وہاں جاکرپاکستان کے بارے میں بات کریں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں